پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس اور ایمازون پر، احسن اقبال کے بیان پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرامے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں لیکن پھر بھی عالمی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ایمازون اور نیٹ فلکس سے غائب ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ نیٹ فلکس اور ایمازون جیسے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر جگہ بنا سکیں۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ممتاز پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے ساتھ ایک میٹنگ میں انہوں نے فلمی ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز پر زور دیا کہ وہ کہانیوں میں منفی رجحانات کی حوصلہ شکنی کریں اور جدید طرزِ کہانی کو فروغ دیں۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
پاکستانی ڈراموں کے ایمازون اور نیٹ فلکس پر نشر کیے جانے کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین احسن اقبال کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔ ایک صارف نے کہا کہ ساری دنیا کو ساس، بہو کی سازشوں پر لگا دو جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامے ہمارے ٹی وی پر لگنے کے قابل نہیں وہ نیٹ فلکس پر کیسے لگیں گے۔
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ سال میں صرف ایک نیا ڈرامہ آتا ہے باقی تو ہی ساس، بہو کی روایتی کہانیاں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیٹ فلکس کی آڈینس ایسے ڈرامے بالکل بھی نہیں دیکھے گی۔ اقرا نامی صارف لکھتی ہیں کہ ’ساس بہو کے ڈرامے دیکھانے ہیں یا مردوں کا ظلم‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احسن اقبال ایمازون پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احسن اقبال ایمازون پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پاکستانی ڈرامے کہنا تھا کہ احسن اقبال نیٹ فلکس کا کہنا
پڑھیں:
نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کا سنسنی سے بھرپور ٹریلر جاری، کب ریلیز ہوگی؟
نیٹ فلکس کی مقبول ترین سائنس فکشن اور ہارر سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے آخری سیزن کا طویل انتظار ختم ہوگیا ہے۔ نیٹ فلکس نے حال ہی میں اس سیزن کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کردیا ہے جس نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی ہے اور ان کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔
نیٹ فلکس کی جانب سے جاری کیے گئے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ہاکنز شہر ایک بار پھر تباہی کے دہانے پر ہے جبکہ اس بار پوری دنیا کو شیطانی طاقت سے خطرہ لاحق ہے۔
مشہور ولن ’ویکنا‘ کی واپسی کے ساتھ کہانی پہلے سے زیادہ سنجیدہ، پراسرار اور خوفزدہ کرنے والا رُخ اختیار کرتی نظر آتی ہے جبکہ اس سیریز کی مرکزی اداکارہ ملی بوبی براؤن ایک بار پھر اپنی جان داؤ پر لگا کر اس خوفناک دشمن کا سامنا کر رہی ہیں۔
FINAL TRAILER ???? #StrangerThings5
pic.twitter.com/uifshlF06P
نیٹ فلکس نے ٹریلر کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس سیریز کا پانچواں اور آخری سیزن دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا، تاکہ مداحوں میں مزید تجسس بڑھاتے ہوئے کہانی کو مکمل کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ اسٹرینجر تھنگز کے آخری سیزن کا پہلا حصہ 26 نومبر جبکہ دوسرا حصہ کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا جبکہ کئی ممالک میں اس کی آخری قسط کو سنیما گھروں میں دکھانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔