بیجنگ : چین اور امریکہ نے اسٹاک ہوم میں اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا ایک نیا دور منعقد کیا۔ فریقین نے  امریکی 24 فیصد ریسپروکل محصولات اور چین کے جوابی اقدامات میں 90 دن تک توسیع پر اتفاق کیا۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ فریقین تبادلوں میں بہت زیادہ اتفاق رائے پر پہنچ چکے ہیں،  مثلاً فریقین نے دونوں ممالک اور عالمی معیشت کے لئے مستحکم چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کیا  اور چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار پر زور دیا.

امریکہ نے مذاکرات کو  ‘تعمیری  قرار دیا ۔موجودہ  مذاکرات میں’’طے شدہ شیڈول کے مطابق 90 دن تک توسیع‘‘ کے اعلان کا مطلب کیا ہے؟  کچھ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ دونوں فریق “ٹیرف جنگ” میں اپ گریڈیشن سے بچنا اور مزید مشاورت کے لئے وقت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف، اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ فریقین کے درمیان کچھ بڑے اختلافات  بدستور موجود ہیں اور انہیں حل کرنے میں  مزید زیادہ مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے. اگلے مرحلے میں  چین اور امریکا مزید زیادہ  مثبت ثمرات کے حصول کے لئے کس طرح کوشش کر سکتے ہیں؟ چین کے بارے میں غلط تاثر کو درست کرنا اور چین کی ترقی کو صحیح طریقے سے دیکھنا امریکا کے لئے اولین اور ضروری کام ہے۔ اس بنیاد پر امریکہ کو  فریقین کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر صحیح معنوں میں عمل درآمد کرنا ہوگا۔علاوہ ازیں، امریکی حکومت کو کاروباری برادری کی آواز بھی سننے کی ضرورت ہے۔ یو ایس چائنا بزنس کونسل کی جاری کردہ ایک حالیہ سروے کے مطابق  82 فیصد امریکی کمپنیاں 2024 میں چین میں منافع بخش ہوئیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ تعاون ہی  فریقین کے لئے واحد صحیح انتخاب ہے. اسٹاک ہوم مذاکرات چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی اختلافات کو حل کرنے کی طرف ایک اور قدم ہے۔ امید ہے کہ فریقین باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مستحکم اور صحت مند ترقی کو فروغ دینے، تعاون کو مضبوط بنانے اور اتفاق رائے کو بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اقتصادی اور تجارتی کے لئے

پڑھیں:

پاک امریکا تجارتی معاہدہ  اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا، وزارت خزانہ

اسلام آباد:

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاک امریکا تجارتی معاہدہ دونوں ملکوں میں اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے، جس کا مقصد دو طرفہ تجارت  کا فروغ ، منڈی  تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ پیشرفت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی  امریکی سیکرٹری کامرس  (وزیر تجارت)  ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے ( یو ایس ٹی آر)  جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی، جس میں سیکرٹری کامرس جواد پال اور امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔

اس معاہدے کا اعلان  امریکی  صدر ڈونلڈ   ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی   پوسٹ کے ذریعے کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک امریکا تجارتی معاہدے کے نتیجے میں باہمی ٹیرف  خاص طور پر امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر لگنے والے ٹیرف میں کمی آئے گی۔ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان  اہم  اقتصادی شعبوں   خاص طور پر توانائی، معدنیات، آئی ٹی، کرپٹو کرنسی اور دیگر میں اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کے آغاز کا باعث بنے گا۔

یہ معاہدہ  ریاست ہائے متحدہ  کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے خصوصاً ان تعلقات کو امریکی ریاستوں تک بڑھانے کے حوالے سے جاری کوششوں میں معاون ثابت ہوگا۔ اس کے تحت دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی منڈیوں   تک بہتر رسائی میسر آئے گی۔

مزید برآں معاہدے سے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔یہ تجارتی معاہدہ دونوں ممالک  کی قیادت  کی جانب سے  دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تجارت اور سرمایہ کاری روابط   کو مضبوط بنانے کے لیے تمام  کوششوں کو برؤے کار لانے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک امریکا تجارتی معاہدہ  اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا، وزارت خزانہ
  • چین اور امریکہ کو مشاورت کے لیے مزید چینلز قائم کرنے چاہئیں، چینی وزیر خارجہ
  • امریکا کے ساتھ معاہدے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوگا؟
  • حق دو بلوچستان لانگ مارچ کو لاہور تک محدود کرنے پر اتفاق ہوگیا
  •  چین امید کرتا ہے کہ امریکہ تجارتی معاملات کے حل کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چینی وزارت خارجہ
  • چین اور امریکہ کے مابین مشترکہ تشویش کے تجارتی امور پر تعمیری تبادلہ خیال  
  • وزیر خزانہ ٹریڈ مذاکرات کی تکمیل کیلئے آج امریکہ پہنچیں گے
  • چین امریکہ تجارتی مذاکرات کا سویڈن میں آغاز
  • پاک امریکا تجارتی مذاکرات کی تکمیل کیلیے وزیر خزانہ واشنگٹن روانہ