مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کا کریک ڈاؤن، متعدد کشمیری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ وادی کی بگڑتی صورتحال کا جائزہ لے اور تنازع کشمیر حل کرائے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کریک ڈاؤن کر کے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائٰع کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے سری نگر میں 12 سے زائد گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی۔ کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے کالے قانون کے تحت پُرامن کشمیریوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ بھارتی فورسز نے چھاپوں کے دوران کشمیریوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی اہم دستاویزات، موبائل فون اور دیگر آلات قبضے میں لیے۔ کُل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض فوج کے چھاپوں، لوٹ مار مہم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ وادی کی بگڑتی صورتحال کا جائزہ لے اور تنازع کشمیر حل کرائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارتی فورسز قابض بھارتی
پڑھیں:
اسمگلنگ کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن؛ کروڑوں کی منشیات برآمد، 11 ملزمان گرفتار
اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 کارروائیوں میں 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 2 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 107.318 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق چکلالہ میں واقع ایک کوریئر آفس میں برطانیہ سے راولپنڈی آنے والے پارسل کی چیکنگ کے دوران 84 گرام مائع بھنگ برآمد ہوئی، جس پر متعلقہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح ساہیوال کے قریب ہڑپہ ٹول پلازہ پر ایک گاڑی سے 4 کلو افیون، 2 کلو چرس اور 500 گرام آئس برآمد ہوئی، جہاں 3 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
بلوچستان کے ضلع پشین میں سرانان روڈ پر کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 45 کلو افیون برآمد ہوئی، جب کہ ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ترنول کے قریب ایک ٹرک سے 25 کلو افیون اور 22.8 کلوگرام چرس برآمد کی گئی اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
کوہاٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر موٹر سائیکل سوار سے 2 کلو افیون برآمد ہوئی، جب کہ اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر ایک بس مسافر کے قبضے سے 2 کلو آئس اور دوسری کارروائی میں ایک اور مسافر کے بیگ سے 1.808 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
پشاور میں رنگ روڈ کے قریب ایک گاڑی سے 1.3 کلو ہیروئن برآمد کی گئی اور اٹک کے برہان ٹول پلازہ پر بس میں سوار ایک مسافر کے قبضے سے 710 گرام افیون برآمد ہوئی۔ تمام گرفتار افراد کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔