قومی ٹیم کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ وہ ٹیسٹ کھیلنے کے قابل نہیں ،احمد شہزاد
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی ناقص بلے بازی اور سنگین غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سب کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ اپنے فیس بک پیج پر 33 سالہ احمد شہزاد نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جن ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کے نام ہم نہیں جانتے وہ بھی ہوم گرائونڈ پر اچھی بیٹنگ کر کے سنچریاں بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شان مسعود، بابر اعظم، کامران غلام سمیت سب نے ایک بار پھر غلطیاں دہرائیں اور آئوٹ ہوئے، کیا یہ پچ کا قصور ہے۔ احمد شہزاد نے کہا کہ اب ٹیم کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ وہ ٹیسٹ کھیلنے کے قابل نہیں ہے اور نہ ہی یہ فارمیٹ اس کے بس کی بات ہے۔احمد شہزاد نے کہا کہ ہوم گرائونڈ اور مرضی کی پچ پر بھی کھلاڑیوں سے بلے بازی نہیں ہورہی تو پھر بہتر ہے کہ ٹیسٹ میچ ہی نہ کھیلا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا معمہ حل، شوٹرز گرفتار
لاہور:
چوہنگ پولیس نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کا معمہ حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے موٹرسائیکل سوار شوٹرز کی شناخت کاشف چوہان اور فرخ کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ شانی ٹائیگر نامی شخص کے کہنے پر یہ اقدام کر رہے تھے۔
مزید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ واردات کے دوران شوٹرز کے ساتھ ایک کار میں دو دیگر افراد، عثمان اور لقمان بھی موجود تھے جو منصوبہ بندی کا حصہ تھے۔
چوہنگ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اصل وجہ رجب بٹ اور شہزاد بھٹی نامی نوجوان کے درمیان سوشل میڈیا پر ہونے والی تلخ کلامی بنی۔
پولیس کے مطابق شہزاد بھٹی نے شانی ٹائیگر سے رابطہ کر کے فائرنگ کروانے کا کہا جس پر اس نے شوٹرز کو یوٹیوبر کے گھر بھیجا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ویلنشیا سمیت مختلف علاقوں سے گرفتار کیا، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے سی سی ڈی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu