نعمان اور ساجد کو کیسے کھیلنا ہے، پلان بنالیا، ایڈن مارکرام
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے نعمان علی اور ساجد خان کا چیلنج ہمیں پنڈی میں بھی درپیش ہوگا۔
راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس میں جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ نعمان علی اور ساجد خان کے حوالے سے ٹیم میٹنگ میں گفتگو ہوئی ہے، انہیں کھیلنے سے متعلق پلان بنالیا ہے۔
ایڈن مارکرام نے کہا کہ یہاں بھرپور ٹریننگ کی ہے، ہمارے لیے بہت ضروری ہے کہ ہم سیریز میں کم بیک کرتے ہوئے سیریز برابر کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پچ کا معائنہ کیا ہے، ان کنڈیشنر میں کھیلنا ہمشیہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔ امید ہے شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ پچھلے میچ میں ٹونی ڈی زورزی نے بہترن بیٹنگ کی، تمام ہی کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہیں۔
South Africa captain Aiden Markram's press conference before the second Test at Rawalpindi Cricket Stadium.
Full video ➡️ https://t.co/9ghwOhiE7L#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/wnjWZkV46j — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 19, 2025
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قومی کرکٹرز کو نیشنل ڈیوٹی کیلئے بگ بیش و دیگر لیگز چھوڑنا ہونگی،پی سی بی
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی سی بی کے مطالبق سری لنکا اور آسٹریلیا کے ساتھ ٹی20 سیریز شیڈول ہونے کے باعث قومی کرکٹرز کو بگ بیش اور دیگر لیگ چھوڑ کر نیشنل ڈیوٹی پر آنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جن کھلاڑیوں کو این او سی دیا ہے ان کو نیشنل ڈیوٹی سے متعلق تیار رہنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے قومی کرکٹرز کو 14 دسمبر سے 28 جنوری تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم ، محمد رضوان ، شاہین آفریدی ، حارث روف شاداب خان اور حسن علی کو این او سی جاری ہوئے ہیں۔
دوسری جانب فخر زمان، نسیم شاہ اور حسن نواز کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے 4 جنوری تک این او سی جاری کیا گیا ہے۔
اس دوران پاکستان ٹیم کو سری لنکا کے خلاف 7، 9 اور 11 جنوری کو ٹی20 سیریز کھیلنا ہے جب کہ جنوری کے آخری میں ٹی 20 سیریز کے لیے آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
قومی کرکٹرز ٹیم میں منتخب ہونے کی صورت میں آسٹریلیا سے سری لنکا جائیں گے اور وہاں سے ہوم سیریز کے لیے وطن واپس آئیں گے۔