Express News:
2025-12-03@14:16:59 GMT

محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو عہدے سے ہٹانے کا امکان بڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان وائٹ بال ٹیم کے غیر ملکی کوچ مائیک ہیسن کسی اور سینئر پلیئر کو ذمہ داری سونپنے کے حق میں ہیں۔

مائیک ہیسن نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو خط لکھا کہ سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کا فوری طور پر اجلاس بلایا جائے تاکہ دیگر امور سمیت کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرلیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا تھنک ٹینک کپتانی کی تبدیلی کے حق میں ہے، اس حوالے سے شاہین کے ساتھ ابتدائی مشاورت بھی ہو چکی ہے۔

ادھرپاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے باقاعدہ طور پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک خط ارسال کیا جس میں سفارش کی گئی ہے کہ کپتان کا تقرر کرنے کے لیے سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے۔

چیئرمین پی سی بی نے اس تجویز کو منظور کرتے ہوئے خط دونوں کمیٹیز کو ارسال کر دیا، جس کے بعد 20 اکتوبر کو مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ اسی میٹنگ میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی کپتان کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی سی بی

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے پارلیمان کی کمیٹی بنا دی جائے، سینیٹر کامران مرتضیٰ

سینیٹر کامران مرتضیٰ(فائل فوٹو)۔

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے پارلیمان کی ایک کمیٹی بنا دی جائے۔

پیر کو ہونے والے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ کمیٹی جا کر بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تسلی کرے۔ 

انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹس پر ایف آئی اے والے شہریوں کو بلاوجہ آف لوڈ کر رہے ہیں، ایف آئی اے والے یا فورسز کے لوگ بادشاہ سلامت نہیں جس کو مرضی آف لوڈ کردیں۔ 

پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی بنا دی جائے جو جاکر بانی پی ٹی آئی کو مل کر آئے، میں اس تجویز کی حمایت کرتا ہوں۔ 

پی ٹی آئی کی سینیٹر مشال یوسفزئی نے کہا میرے لیڈر کو ایک ماہ سے کٹ آف کیا ہوا ہے، ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی۔ ایک ماہ سے خبر نہیں ان کی طبیعت کیسی ہے، ہمیں پنجاب پولیس نے گھیرے میں لیا، کیا اس میں خاتون پولیس نہیں تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ مردوں کی لڑائی مردوں کی طرح لڑیں، غیر سیاسی خاتون کو مت لائیں، مریم نواز شریف کا دروازہ سندھ میں توڑا گیا تھا۔ 

پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ قائم خانی نے مشال یوسفزئی کی تقریر پر احتجاج کیا اور کہا ان کے دور میں ہماری خواتین کے ساتھ کیا ہوتا رہا ہے۔ 

سینیٹ کا اجلاس اب جمعرات کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کیخلاف کارروائی کیلئے خصوصی ٹاسک فورس کا اجلاس
  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پاور شیئرنگ کمیٹی کا 8 ماہ سے اجلاس نہ ہونے کی وجہ کیا ہے؟
  • جوڈیشل کمشن اجلاس: جسٹس ظفر راجپوت سندھ ہائیکورٹ، جسٹس کامران بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نامزد
  • ایس ایس پی حیدرآباد کی زیرصدارت اجلاس، 60کانسٹیبلز کی ترقی کا اعلان
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب;10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا
  • ٹیکس شعبے میں اصلاحات: نجی سیکٹر کی تجاویز پر غور کیلئے کمیٹی قائم
  • معروف تاجر رہنما، سابق سرپرست اعلی کاٹی مرحوم ایس ایم منیر بھائی جان کی تیسری برسی کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب میں صدر محمد اکرام راجپوت، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران، سابق صدور اور چیئ
  • بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے پارلیمان کی کمیٹی بنا دی جائے، سینیٹر کامران مرتضیٰ
  • پاکستانی کوچ قومی ٹیم کو چھوڑ کر نیوزی لینڈ روانہ، سوشل میڈیا پر اہم پیغام بھی دے دیا
  • حسینہ واجد کے انتقام کا نشانہ بننے والے افسران کو فراہمی انصاف کا فیصلہ