کوہلو:

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے لاسی زئی میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا اندوہناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں باپ اور اس کے دو بیٹے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا۔ لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ کے مطابق فائرنگ کرنے والے نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ان کی گرفتاری کے لیے جامع سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور تمام ممکنہ راستوں پر سخت ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

واقعے کے فوراً بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، اسسٹنٹ کمشنر کبیر مزاری بھی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ ٹارگٹڈ تھی یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ، اس پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور فارنزک ٹیم بھی طلب کر لی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار