فیصل آباد میں اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے پنجاب پولیس کا کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صدر فیصل آباد کی پولیس ٹیم نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

 اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے کانسٹیبل اشفاق احمد موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کانسٹیبل کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو فائرنگ میں ملوث مجرمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے شہادت کا رتبہ پانے والے کانسٹیبل کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب پولیس شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سی پی او فیصل آباد نے فائرنگ میں ملوث مجرمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اشتہاری ملزم

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک