آذربائیجان اور ترکیہ کے سپیکرز کی مزارِ اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
راؤ دلشاد:پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آذربائیجان اور ترکیہ کے سپیکرز نے اسلام آباد میں مزارِ اقبال پر حاضری دی,سپیکر قومی اسمبلی ملک احمد خان نے برادر ممالک کے سپیکرز کے ہمراہ مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
مہمان سپیکرز نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں عظیم شاعر اور مسیحا کا درجہ دیا-
اسلامی جمہوریہ آذربائیجان کی سپیکرصاحبہ غفاروا ،گرینڈنیشنل اسمبلی ترکیہ کےسپیکرپروفیسرنعمان کورتولموش وفودمیں شامل تھے۔
سپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ امتِ مسلمہ کے اتحاد کا استعارہ ہیں۔
سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
سپیکر آذربائیجان صاحبہ غفاروا کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ نے امت مسلمہ کو خودی اور بیداری کا پیغام دیا،اورترک سپیکر نعمان کورتولموش کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کے افکار آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔
مہمانانِ گرامی نے مزارِ اقبال پر یادگاری کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مبینہ بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست دائر کر دی۔
وکیل کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرے۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ کچھ دیر بعد اس کیس پر سماعت کریں گے۔
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 735 ارب روپے اضافے سے 23 سو ارب ہونے کا خدشہ
چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے۔
مزید :