رجب طیب اردوان کا پاکستانی قوم کے ساتھ حمایت کا واضح اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
ترکیہ کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر ہمیں خوشی ہے، ہم نے کشمیر میں وحشیانہ دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح موقف کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے برادر پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی حمایت کا واضح اعلان کردیا۔ ترکیہ کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر ہمیں خوشی ہے، ہم نے کشمیر میں وحشیانہ دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح موقف کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے دونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک سطح تک پہنچ جانے والے تناؤ کو کم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں، اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا، ان سے اہم گفتگو ہوئی۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ موقف پر ایک بار پھر مبارک پیش کرتا ہوں، مشورہ ہے دونوں ممالک اشتعال انگیزی میں نہ پھنسیں۔ رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی سے قائم ہونے والا پرسکون ماحول تمام مسائل، بالخصوص پانی کے مسئلے کے حل کو آسان بنائیں، ترکیہ ان شاء اللہ برادر پاکستانی قوم کے ساتھ ان کے اچھے اور برے دنوں میں کھڑا رہے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رجب طیب اردوان کہنا تھا کہ
پڑھیں:
بھارتی سیکریٹری خارجہ کے بیان پرپاکستان کا دوٹوک موقف اختیار
انور عباس : لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کی خلاف ورزی سے متعلق بھارتی سیکریٹری خارجہ کے بیان پر پاکستان نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پاک-بھارت جنگ بندی معاہدے پر ایمانداری سے عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کچھ علاقوں میں بھارتی جانب سے ہونے والی خلاف ورزیوں کے باوجود ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے ہماری افواج صورتحال کو انتہائی بردباری کے ساتھ سنبھال رہی ہیں۔
پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں پیدا ہونے والے کسی بھی مسئلے کو باہمی رابطے اور مناسب سطح پر بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے تاکہ سرحدی امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول پر تناؤ کی صورتحال کے بعد بھارتی سیکریٹری خارجہ نے پاکستان پر الزامات عائد کیے تھے جن پر پاکستان نے فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے مؤقف کو واضح کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین کا آپریشن بُنیانّ مرصوص پر بیان