Jasarat News:
2025-11-11@16:39:49 GMT

جاز کا پاکستان میں آئی فون 17 متعارف کرانے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر)جاز پاکستان میں ایپل کے مجاز ڈسٹری بیوٹر مرکنٹائیل کی شراکت داری سے پاکستان میں عنقریب آئی فون 17 متعارف کروا رہا ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے صارفین کو نیا آئی فون مکمل ریگولیٹری کمپلائنس، آفیشل وارنٹی اور پریمیم ویلیو ایڈڈ سروسز کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔اس لانچ کے ساتھ جاز ایک خصوصی بنڈل پیش کرے گا ہے جس میں ایک سال کے لیے ایک ٹیرا بائٹ ہائی اسپیڈ ڈیٹا، ایک مفت تحفہ*، مرکنٹائیل کے زریعے دو سالہ وارنٹی کوریج (ایک اسٹینڈرڈ اور ایک ایکسٹینڈڈ، جو غیر آفیشل ہینڈ سیٹس میں دستیاب نہیں)، اور مرکنٹائل کیئر آفٹر-سیلز نیٹ ورک کے ذریعے ایپل کی وقف سروس سپورٹ شامل ہے تاکہ صارفین کو قابلِ اعتماد معاونت مل سکے۔شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے جاز کے صدر کنزیومر ڈویڑن، کاظم مجتبیٰ نے کہا: ‘‘جاز میں ہم اپنے صارفین کو اعتماد اور سہولت کے ساتھ بہترین ٹیکنالوجی کا تجربہ فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ مرکنٹائل کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ آئی فون 17 نہ صرف زیادہ قابلِ رسائی ہو بلکہ بھروسے اور طویل مدتی سپورٹ کی ضمانت کے ساتھ دستیاب ہو۔ یہ پاکستان میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل تجربات لانے کے ہمارے سفر میں ایک اور قدم ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان میں ا ئی فون کے ساتھ

پڑھیں:

علامہ اقبال برصغیر کے عظیم شاعر اور مفکر تھے، پاک محافظ فورم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251110-2-7
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاک محافظ فورم کے زیر اہتمام شاعر مشرق علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی ۔جس سے تنظیم کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد اخلاق شیخ نے کہا کہ علامہ اقبال بر صغیر کے عظیم شاعر تھے انہوں نے جدوجہد ازادی کے لیے اپنی شاعری کے ذریعے عوام میں سیاسی شعور بیدار کیا اور جب قوم کو عظیم شاعر کی شاعری کے ذریعے سیاسی شعور ملا تو انہوں نے آزادی کے لیے جدوجہد شروع کر دی اور علامہ اقبال کا یہ خواب مسلمانوں کی آزادی قائد اعظم کی صورت میں شرمندہ تعبیر ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ٓاج ہم جن سنگین مسائل سے دوچار ہیں یہ سب اپنے بزرگوں اور عظیم رہنماں کے اقوال اور ان کی رہنمائی سے دوری کا نتیجہ ہے علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لیے ایک اثاثے کی حیثیت رکھتی ہے کہ جس سے ہم اج بھی فائدہ اٹھا کر لسانیت گروہ بندی اور تعصبات کے بتوں کو پاش پاش کر سکتے ہیں۔ پروفیسر خلیل جبار نے کہا کہ نوجوان نسل علامہ اقبال کے اصول اپنائے تاکہ ملک میں ہم اہنگی اور بھائی چارے کو فروغ مل سکے اور لسانیت عصبیت و دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو ، طاہر پرویز مغل نے کہا کہ علامہ اقبال اپنی شاعری کے ذریعے ہم لوگوں میں زندہ ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ دونوں ملکوں کے لیے تاریخی ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
  • زمبابوے نے پاکستان کے دورے کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا
  • گوگل میپس نے صارفین کے لیے نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا
  • سوئی گیس کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ، ایم کیو ایم پاکستان کا سخت ردعمل
  • پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے ترک صدر کا اہم وزرا کو پاکستان بھیجنے کا اعلان
  • سندھ حکومت نے نیا سندھ واٹرلا متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کردی
  • علامہ اقبال برصغیر کے عظیم شاعر اور مفکر تھے، پاک محافظ فورم
  • پاکستان‘ ترکیے اورآذربائیجان 3 ملک ہیں لیکن ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں‘ وزیر اعظم
  • پی ایس 61اور63میں سرکاری اسکولوں میں فرنیچر کی تقسیم کا اعلان
  • سندھ حکومت نیا ’’سندھ واٹر لا‘‘ متعارف کرانے کیلیے تیار