Daily Mumtaz:
2025-05-13@18:34:20 GMT

کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT

کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت سے کشیدگی کی وجہ سے کسی بڑے مالیاتی اثر کی توقع نہیں۔

برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی رپورٹ کی ضرورت نہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 14 سے 23 مئی تک جاری رہے گی۔ امریکا کے ساتھ تجارتی مسائل جلد حل ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہدف امریکا سے کپاس، سویابین اور ہائیڈرو کاربنز کی درآمدات میں اضافہ ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بھارت کو یکطرفہ طور پر معطل سندھ طاس معاہدہ واپس بحال کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سیزفائر کا خیرمقدم کرتے ہیں جو صدر ٹرمپ کی ثالثی سے ممکن ہوا، چیزیں معمول کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں جو اچھی بات ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی، دفاعی ضروریات کو یقینی بنانے کے سلسلے میں جو کرنا ہوگا، کیا جائے گا، جو کچھ کرنے کی ضرورت پڑے گی ہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا بجٹ آنے میں ابھی تین چار ہفتے باقی ہیں، کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی:براہ راست مذاکرات کی تیاری، ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج رابطہ متوقع

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج اہم رابطہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رابطہ ہاٹ لائن پر صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، جس میں فریقین 10 مئی کے سیز فائر کے فیصلے کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے۔ ڈی جی ایم اوز کے درمیان دس مئی کی سہ پہر بھی رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا۔ سکیورٹی ذرائع نے اس رابطے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو رہی ہے، جن کے لیے ابتدائی رابطے جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات کسی تیسرے ملک میں منعقد ہوں گے، اور اس حوالے سے سعودی عرب کو ممکنہ میزبان مقام کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق، پاک بھارت سفارتی نمائندگان اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطے جاری ہیں، جو ان مذاکرات کے وقت اور مقام کو حتمی شکل دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • معیشت کے ہر شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے: وزیر خزانہ
  • بھارت کیساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان پرکوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑےگا: وزیر خزانہ
  • دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے، وزیر خزانہ
  • بھارت کیساتھ کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑیگا: وفاقی وزیر خزانہ
  • پاک بھارت کشیدگی سے معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑا: وزیر خزانہ
  • پاک بھارت کشیدگی کے معیشت پر زیادہ اثرات نہیں ہوں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • اسحاق ڈار سے ہون پینی وانگ کا رابطہ، پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر بارے تبادلہ خیال
  • پاک بھارت کشیدگی:براہ راست مذاکرات کی تیاری، ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج رابطہ متوقع