مودی کو رافیل پر بڑا غرور تھا، طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے، مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیزفائر کے لیے امریکا سے رابطہ کیا، سیزفائر ہونا پاکستان کی فتح ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے تو ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی ہے، بھارت کو دوبارہ منہ کی کھانا پڑی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو رافیل طیاروں پر بڑا غرور تھا، رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیزفائر کے لیے امریکا سے رابطہ کیا، سیزفائر ہونا پاکستان کی فتح ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے تو ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی ہے، بھارت کو دوبارہ منہ کی کھانا پڑی، بھارت نے اگر مذاکرات ہی کرنا تھے تو پہلے اتنا نقصان نہ کرواتے۔
مصدق ملک نے کہا کہ بھارت سے اب برابری کی سطح پر ہی بات چیت ہوگی، اس جنگ پر بہت سی کتابیں لکھی جائیں گی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی درخواست پر سیزفائر ہوا، بھارتی میڈیا نے فیک نیوز کو پھیلایا، پاکستانی قوم کو اپنی مسلح افواج اور میڈیا پر فخر ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر نے کہا کہ کہ بھارت مصدق ملک
پڑھیں:
پاکستان بمقابلہ افغان طالبان، مذاکرات ختم، نیا محاذ تیار، افغانستان کا مودی سے گٹھ جوڑ
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news افغانستان بھارت پاکستان مذاکرات نیا محاذ