قومی اسمبلی: بھارت کے خلاف کامیابی پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار جنگی کامیابی پر قومی اسمبلی نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی متفقہ قرارداد منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران قرارداد نذیر تارڑ نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ افواج پاکستان نے جدید تکنیکی مہارت سے بھارت کو جارحیت سے باز رکھتے ہوئے اس کے پانچ طیارے مار گرائے جس پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
قرارداد میں مادرِ وطن کے دفاع پر قوم اور افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی ردعمل کو سراہا گیا، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ دارانہ ردعمل کی تعریف کی گئی۔
قرارداد میں شہداء کی قربانیوں کو قومی اتحاد و فخر کی علامت قرار دیا گیا، پاکستان کو مشکل وقت میں سہارا دینے والے دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا۔
قرارداد میں خطے میں امن کے لیے پُرامن مذاکرات پر زور دیا گیا، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا، پاکستان کے آبی حقوق کے تحفظ کو قومی سلامتی کا حصہ قرار دیا گیا، قومی اسمبلی نے آئینی کردار نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مذمت کرتا ہے، حکومت پاکستان عالمی سطح پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف تمام قانونی و سفارتی اقدامات کرے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی تحسین پیش کے خلاف کو خراج
پڑھیں:
اقبالؒ کے پیغام پر عمل خراج تحسین کا بہترین طریقہ، مریم نواز: برازیل پہنچ گئیں
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پنجاب اور اہل پنجاب مصور پاکستان علامہ اقبال کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ علامہ اقبال شاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اور ناصح تھے۔ علامہ اقبال نے شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور دیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ علامہ اقبال نے قوم کی سمت متعین کی اور قائداعظم درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کیلئے بھی فکر انگیز پیغام دیا ۔قوم کیلئے خودداری کا درس علامہ اقبال کا بہت بڑا احسان ہے۔ فلسفہ خود داری پر عمل علامہ اقبال سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہونے سے ہی پاکستان ایک اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنے گا۔ علامہ اقبال کی شاعری اور افکار پر عمل کرنا ہی ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ علامہ اقبال نے اپنی فکر انگیز شاعری کے ذریعے خودداری، اعلیٰ اقدار، انصاف پسندی، صاف گوئی اور جمہوریت کا درس دیا۔ علامہ اقبال اسلام کے آفاقی پیغام کے علمبردار ہیں جو ہر زمانے کیلئے زندہ و پائندہ ہے۔ علامہ اقبال کے تصور پاکستان کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔ علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہو کر آزادنہ، منصفانہ اور عادلانہ معاشی و سماجی نظام قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ اقبال کے فکر و فلسفہ کی حقیقی تعبیر سے ہی پاکستان سیاسی، معاشی، مذہبی اور معاشرتی لحاظ سے دنیا میں ممتاز مقام حاصل کرے گا۔ ہمیں بحیثیت قوم علامہ اقبال کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ مریم نواز نے سابق ایم این اے افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز عالمی کاپ 30 کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیرتعلیم رانا سکندر حیات اور وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق بھی وزیراعلی کیساتھ ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کاپ 30 کانفرس میں پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے وژن اور اقدامات پر کلیدی خطاب کریں گی۔ کلائمیٹ ریزیلینس، ستھرا پنجاب، الیکٹرک گاڑیوں، جنگلات اور جنگی حیات کے تحفظ و فروغ کا وژن اجاگر کریں گی۔ کاپ 30 کانفرس 21 نومبر تک جاری رہے گی۔ عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں کی قیادت اور ماہرین سے بھی ملاقات کریں گی۔