پاکستان سے لڑنا آسان نہیں، بھارتی جنرل پی آر شنکر کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
نئی دہلی(اوصاف نیوز)بھارتی جنرل پی آر شنکر نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان سے لڑنا آسان نہیں۔پی آر شنکر کا کہنا تا کہ چینی جنگی میدان میں اپنے ہتھیار مؤثر طریقے سے نہیں چلا سکتے اور میں چینیوں کے مقابلے پاکستانیوں سے لڑنے سے گریز کروں گا۔
بھارتی جنرل نے دوٹوک اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی جنگ میں واقعی ماہر ہیں۔پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے دشمن بھی مان گیا کہ پاکستان سے لڑنا آسان نہیں ہیں۔
بھارتی جنرل پی آر شنکر نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اب پتہ چل گیا ہے کہ ہمارے پاس کیا ہے اور کیا کمزوریاں ہیں۔ جنگ ایک دو طرفہ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے چینی ہتھیاروں کے خلاف اُن سے لڑائی کی جو انہیں چینیوں سے بہتر چلاتے ہیں۔ اور یہ بات نظرانداز نہیں کی جا سکتی۔
بھارت میں واقع کراچی بیکری پر بی جے پی انتہا پسندوں کا حملہ
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بھارتی جنرل پی ا ر شنکر
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔