تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے پریڈ سے خطاب میں زور دیا کہ پاکستان کو درپیش خطرات صرف عسکری نہیں بلکہ نظریاتی بھی ہیں، جن کا مقابلہ پوری قوم کو دینی بیداری، قومی اتحاد اور خود انحصاری کے جذبے سے کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ کے زیرِاہتمام بھارت کی جارحیت کیخلاف افواجِ پاکستان کے مؤثر اور پُرعزم ردِعمل پر قومی سطح پر اظہارِ تحسین کیا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے طلبہ، علماء، بزرگوں اور نوجوانوں نے المصطفیٰ اسکاؤٹس کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے سامنے ایک شاندار پریڈ کی، جو قومی اتحاد اور غیرتِ ملی کا مظہر تھی۔ اس پریڈ کا مقصد دشمن کو یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستان تنہا نہیں، اس کے پیچھے ایک بیدار، پُرعزم اور دیندار قوم کھڑی ہے۔ بھارتی جارحیت محض عسکری چال نہیں، بلکہ ایک نظریاتی حملہ ہے، جس کا جواب صرف افواجِ پاکستان ہی نہیں، بلکہ پوری قوم کو دینی بیداری اور ملی یکجہتی سے دینا ہو گا۔

علامہ سید جواد نقوی نے پریڈ سے خطاب میں زور دیا کہ پاکستان کو درپیش خطرات صرف عسکری نہیں بلکہ نظریاتی بھی ہیں، جن کا مقابلہ پوری قوم کو دینی بیداری، قومی اتحاد اور خود انحصاری کے جذبے سے کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہر محبِ وطن کا فرض ہے، اور ہمیں اپنی دفاعی صلاحیتوں، خاص طور پر فضائیہ اور میزائل ٹیکنالوجی میں، خود کفالت حاصل کرنی چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غیر ملکی امداد پر انحصار خطرناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف پاکستان یا کشمیر کی جنگ نہیں بلکہ فلسطین، غزہ اور الاقصیٰ کی بھی جنگ ہے، اور دشمن کے خلاف تمام محاذوں پر متحد ہو کر کھڑے ہونا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص : دنیا بھر میں جشن، افواجِ پاکستان سےاظہار یکجہتی

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاکستان کی تاریخی عسکری فتح پر نہ صرف ملک بھر میں خوشی کا سماں ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستانی افواج سے اظہار یکجہتی اور جشن کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آذربائیجان میں عوام نے سڑکوں پر نکل کر افواجِ پاکستان کی کامیابی پر جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ آذربائیجانی شہریوں نے پاکستانی پرچم تھامے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اسی طرح لندن کی سڑکوں پر بھی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی، جس میں لوگ پاکستانی پرچم اٹھائے ’پاکستان زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ شرکاء نے بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاکستان کی فتح کو دشمن کے غرور کا خاتمہ قرار دیا۔

پاکستانی قوم کے ساتھ ساتھ عالم اسلام میں بھی اس کامیابی پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فتح صرف عسکری سطح پر نہیں بلکہ اخلاقی اور نظریاتی سطح پر بھی دشمن کے بیانیے کی شکست ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور میں پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد
  • آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص : دنیا بھر میں جشن، افواجِ پاکستان سےاظہار یکجہتی
  • سکردو، تحریک بیداری کا عوامی یکجہتی اجتماع (2)
  • سکردو، تحریک بیداری کے زیر اہتمام عوامی یکجہتی اجتماع
  • پنجاب پولیس منظم گینگز کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل
  • تحریک بیداری کا کراچی میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی
  • پاک فوج سے اظہار یکجہتی، تحریک بیداری 11 مئی کو سکردو میں بڑا جلسہ کریگی
  • آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر زندہ دلان لاہور کی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی
  • پاکستان فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد