بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں، شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان زندہ باد ریلی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
کلفٹن کے ساحل سی ویو پر منعقدہ ریلی سے خطاب میں سابق کرکٹر نے کہا کہ بغیر ثبوت کے پہلگام واقعے کا الزام ہم پر لگایا گیا، حملہ کیا ہے تو اب نتائج بھگتو، نریندرمودی پاکستان سمیت پوری دنیا میں بدنام ہو رہا ہے، کینیڈا میں سکھوں پر حملہ کیا وہاں منہ کی کھانا پڑی، اپنے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمارا ملک بے مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو جنگی جارحیت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں۔ بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر کراچی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت کی۔ کلفٹن کے ساحل سی ویو پر منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جہاں شاہد خان افریدی نے شرکا سے خطاب کیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے نکلے ہیں، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا کرارا جواب دیا، پہلے کہہ دیا تھا کہ مودی انسان کا بچہ نہیں بنے گا۔ سابق کپتان نے کہا کہ بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں، لڑائی میں پاکستان نے بچوں کو نہیں مارا جبکہ بھارت نے معصوم بچے شہید کیے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، بھارت نے دوبارہ میلی آنکھ سے دیکھا تو برا حال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کواب اندازہ ہوگیا ہے کہ پاکستان سے الجھنا مہنگا پڑگیا، بھارت کا میڈیا 50 فیصد بالی ووڈ اور 50 فیصد کارٹون نیٹ ورک ہے اورنریندر مودی کے جنگی جنون نے بھارت کو بند گلی میں دھکیل دیا یے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت کے پہلگام واقعے کا الزام ہم پر لگایا گیا، حملہ کیا ہے تو اب نتائج بھگتو، نریندرمودی پاکستان سمیت پوری دنیا میں بدنام ہو رہا ہے، کینیڈا میں سکھوں پر حملہ کیا وہاں منہ کی کھانا پڑی۔ سابق کپتان نے کہا کہ اپنے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمارا ملک بے مثال ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شاہد آفریدی نے کہا کہ حملہ کیا کہ بھارت
پڑھیں:
میڈیکل چیک اپ کیلئے چیف جسٹس پاکستان کی پولی کلینک اسپتال آمد، اسٹاف کی دوڑیں لگ گئی
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی میڈیکل چیک اپ کیلئے پولی کلینک اسپتال گئے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی پولی کلینک آمد پر ڈاکٹرز اسٹاف کی دوڑیں لگ گئیں۔
ذرائع نے کہا کہ چیف جسٹس یحیی آفریدی نے پولی کلینک ہسپتال میں آنکھوں کا معائنہ کرایا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی میڈیکل چیک اپ کے بعد پولی کلینک سے روانہ ہوگئے۔