سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی ہے۔پاک بھارت جنگ بندی پر بیان دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عظیم کامیابی پر خدائے بزرگ و برتر کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستانی مسلح افواج کی پوری دنیا میں دھاک بٹھا دی، اس جنگ میں پاکستانی فوج کی قابلیت اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی پوری دنیا میں مثالیں دی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کا تاریخی دفاع اور دلیرانہ کمان کرنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی تحسین کے مستحق ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرک اور بردبار قیادت نے اس مشکل وقت میں ملک کو سرخرو کیا، اس کامیابی میں وزیراعظم کی موثر خارجہ پالیسی کا ہاتھ ہے، پاکستان کی فتح نے ثابت کیا کہ یہ قوم ہر مشکل سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پوری دنیا میں

پڑھیں:

ڈاکٹر روتھ فاؤ نے اپنی پوری زندگی انسانیت کے لئے وقف کردی: وزیراعلیٰ سندھ

—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ نے اپنی پوری زندگی انسانیت کے لئے وقف کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر روتھ فاؤ کی 8 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ جیسی ہستیاں صدیوں میں جنم لیتی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، وہ سندھ اور پاکستان کا فخر تھیں۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال میں 8 بستروں کے ہائی ڈپینڈینسی یونٹ کا افتتاح

کراچی ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی کے...

مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات کی بدولت پاکستان کو جذام کے مرض سے پاک ملک قرار دیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سول اسپتال کا نام تبدیل کر کے ڈاکٹر روتھ فاؤ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف دیرینہ کارکن شوکت کشمیری کے گھر آمد؛ اہلخانہ سے اظہار تعزیت
  • ڈاکٹر روتھ فاؤ نے اپنی پوری زندگی انسانیت کے لئے وقف کردی: وزیراعلیٰ سندھ
  • ٹرمپ کا بھارتی تیل انڈسٹری پر دباؤ، امبانی بھی مشکل میں پھنس گئے
  • بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی
  • غزہ پر ناجائز کنٹرول کا اسرائیلی منصوبہ، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مذمت
  • پوری دنیا ریکارڈ توڑ گرمی کی گرفت میں، ڈبلیو ایم او
  • آپریشن بنیان مرصوص میں پارلیمنٹ کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،وفاقی وزیر اطلاعات
  • ایکنک نے قومی و صوبائی منصوبوں کی منظوری دیدی، پاکستان مشکل سے نکل آیا: اسحاق ڈار
  • یورینیم افزودگی کیوں کر بہت مشکل لیکن اہم ہے
  • پی ٹی آئی مشکل دوراہے پر