گوادر دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی، دہشتگردوں کا پیچھا کرتے ہوئے پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
گزشتہ روز گوادر کے علاقے بلال مسجد کے قریب ایک گھر پر دستی بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے حملہ آوروں کی پولیس کے ساتھ مڈھ بھیڑ ہوگئی جس میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔
مقابلے میں پولیس اہلکار محمد خماری شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: گوادر میں فائرنگ: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 حجام قتل
گوادر پولیس کے مطابق ہلاک حملہ آور کی شناخت شاہجہان ولد دل مراد جبکہ زخمی حملہ آور کی شناخت شہزاد ولد وحید کے نام سے ہوئی ہے۔
شہید پولیس اہلکار محمد خماری کی بہادری پر سٹی پولیس پوسٹ کو شہید کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کے خاندان کو ایک کروڑ روپے امداد بھی دی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ شہید کی فیملی کے ایک فرد کو محکمہ پولیس میں ملازمت بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: گوادر میں سیکیورٹی کمپلیکس پر حملہ آور بی ایل اے کے تمام 8 دہشتگرد ہلاک
ڈی آئی جی مکران ڈاکٹر پرویز خان عمرانی کا کہنا ہے کہ ایسی بہادری کی مثال نہیں ملتی کہ کسی نے موقع پر دہشت گروں کو جہنم واصل کرکے شہادت حاصل کی ہو۔
انہوں نے کہا کہ گوادر کو فخر ہونا چاہیے کہ گوادر کا بیٹا اپنے شہر کے امن کی خاطر قربان ہوگیا۔ شہید محمد خماری نے پولیس کا نام اور مورال بلند کر دیا ہے، پولیس فورس شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
balochistan police بلوچستان پولیس دستی بم حملہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان پولیس دستی بم حملہ
پڑھیں:
سیزفائر کااعلان ہوتے ہی بھارت کا حیدرآباد بولاری ایئربیس پر میزائل حملہ، اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف سمیت 5 افراد شہید
حیدرآباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان میں حیدرآباد چونترہ کے علاقے میں واقع بولاری ایئربیس پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف ،جوان نجیب سلطان ،فاروق احمدسمیت پاک فضائیہ کے پانچ اہلکار شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کے اس حملے میں ایئربیس کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم پاک فضائیہ کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔ شہداء کی قربانی کو قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ایئربیس پر ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ مسلح افواج کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔
سیکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ جارحیت خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ایک اور کوشش ہے جسے پاکستان ہر سطح پر بے نقاب کرے گا۔
مزیدپڑھیں:محکمہ سکول ایجوکیشن نے بڑا فیصلہ کر لیا