پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، دو پولیس اہلکار شہید،5 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پشاور (نیوز ڈیسک)تھانہ چمکنی کی حدود مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ دو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ۔ پولیس کے مطابق گشت کے دوران پولیس موبائل نے مشکوک شخص کو روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
ایس پی رورل مختیار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ چمکنی میں ہونے والا دھماکا خود کش تھا۔ پولیس کی موبائل گشت پر تھی کہ ایک مشکوک شخص کو دیکھ کر روکاتو تلاشی کے دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں چار سے پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا۔ دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ دو پولیس اہلکار اور تین شہری زخمی ہوئے۔ ایس پی مختیار خان کا کہناہے کہ خود کش حملہ آرو کے اعضا اکٹھے کر لیے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب ایس ایچ او چمکنی کیجانب سے مقدمہ اندراج کیلئے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال کردیا گیا،خط کے متن کے مطابق مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا جائے۔
لاہور: ڈانس پارٹی پر چھاپہ، متعدد لڑکے، لڑکیاں گرفتار
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دو پولیس اہلکار
پڑھیں:
اسرائیلی فورسز کی خوراک کے متلاشی افراد پر گولہ باری، مزید 65 فلسطینی شہید
غزہ (نیوز ڈیسک) قابض اسرائیلی فورسز کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں جاری رہیں۔
صیہونی فورسز نے پناہ گاہوں اور خیموں پر حملوں کے ساتھ ساتھ خوراک کے متلاشی افراد پر گولہ باری سے24 گھنٹے میں مزید 65 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی ٹینکوں کی امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنیوالے ہجوم پر فائرنگ سے بھوک اور افلاس کے شکار 20 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے، اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس میں بھی شہریوں پر دو گولے داغ دیئے۔
غزہ کی گلی سے درجن کے قریب فلسطینیوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں، شہدا کی مجموعی تعداد 55 ہزار 469 ہوگئی، 1 لاکھ 29 ہزار 350 زخمی ہو چکے۔
Post Views: 2