لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ پاکستانی عزم بھارتی جارحیت کے خلاف آہنی دیوار ثابت ہوا۔ مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے بعد مودی مذاکرات کرنے پر مجبوا ہوا۔ حالیہ جنگی محاذ پر کامیابی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ پاک افواج کی جرات مندانہ کارروائیوں پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں پاکستان بھارت کشیدگی سے متعلق تحفظ ناموس رسالت محاذ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سیکرٹری جنرل مولانا محمد علی نقشبندی، ڈاکٹر حسیب قادری، مفتی محمد عمران حنفی، مفتی قیصر شہزاد نعیمی، مولانا محمد سلیم نعیمی دیگر اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ صدر محاذ صاحبزادہ رضائے مصطفیٰ نقشبندی، علامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی، پیر حفیظ اظہر، علامہ ممتاز ربانی، علامہ شفقت یوسفی، علامہ طاہر شہزاد سیالوی دیگر رہنماء اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ حالیہ تنازعہ میں پاکستان کی بروقت اورذمہ دارانہ عسکری حکمت عملی نے نہ صرف عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو مستحکم کیا بلکہ اسے ایک بہتر سفارتی پوزیشن بھی فراہم کر دی ہے۔ برابری کی بنیاد پر مذاکرات کر سکتے ہیں۔ بھارت کو اب سبق سیکھ لینا چاہیے اور امید ہے کہ مودی سرکار دوبارہ پاکستان کے خلاف کسی مہم جوئی کی جسارت نہیں کرے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار