بلوچستان میں گولیوں کے زور پر امن قائم کرنیکی سوچ سنگین غلطی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
کوئٹہ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ عوام کی مقبول قیادت کو دھاندلی اور بددیانتی کے ذریعے ہروایا اور مصنوعی قیادت کو عوام پر مسلط کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ علمائے کرام کو ہر حال میں حق بات کہنی چاہئے۔ اللہ تعالیٰ نے علماء سے یہ عہد لیا ہے کہ وہ ظالم کے ظلم اور مظلوم کی بھوک پر خاموش نہ رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں جماعت اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام ’’سلگتا بلوچستان اور علمائے کرام کی ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں بلوچستان بھر سے علمائے کرام، ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر کے جید علماء نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں گولیوں کے زور پر امن قائم کرنے کی سوچ سنگین غلطی ہے۔ وطن عزیز پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ عوام کی مقبول قیادت کو دھاندلی اور بددیانتی کے ذریعے ہروایا جاتا ہے۔ انہیں جیلوں میں ڈال کر مصنوعی قیادت کو عوام پر مسلط کیا جاتا ہے۔ ایسے جعلی دو نمبر حکمران جنہیں عوام رد کر چکے ہوتے ہیں۔ علامہ ڈومکی نے مزید کہا کہ بلوچستان اور پاکستان دونوں کو اس وقت آئینی انحراف کا سامنا ہے۔ مقتدر ادارے آئین اور قانون کو پامال کرکے عوامی قیادت کو جیلوں میں ڈال دیتے ہیں، جبکہ بلوچستان کے مسئلے کا حل گزشتہ 70 سال کے زخموں پر مرہم رکھنے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں، افواج پاکستان کے آئینی کردار کا احترام کرتے ہیں۔ بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاک فوج اور فضائیہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مگر سیاسی معاملات میں فوج کی مداخلت آئین کے خلاف ہے جسے ہم تسلیم نہیں کرتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود بلوچستان کے ڈومکی نے قیادت کو نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
سرفراز بگٹی بطور وزیراعلیٰ پانچ سال پورا کرینگے، علی مدد جتک
اپنے بیان میں علی مدد جتک نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اپنی بہترین کارکردگی اور عوامی خدمت کی بنیاد پر پورے پانچ سال کی مدت مکمل کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و رکن بلوچستان اسمبلی علی مدد جتک نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ نے صحت اور تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات اٹھا کر صوبے کی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ علی مدد جتک نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں بلوچستان میں پہلی بار ایسے جامع منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کا براہ راست فائدہ عام عوام تک پہنچ رہا ہے۔ خصوصاً صوبے کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے انہیں بیرون ملک کے معروف تعلیمی اداروں میں داخلے کی سہولت فراہم کرنا وزیراعلیٰ کی تعلیم دوستی اور وژن کی واضح مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنی عملی کارکردگی، عوام دوستی اور انتھک محنت کی بنیاد پر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ صوبے کے حقیقی خادم ہیں۔ ان کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز ہوئی ہے اور گورننس میں بہتری کے نمایاں آثار نظر آ رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اپنی بہترین کارکردگی اور عوامی خدمت کی بنیاد پر پورے پانچ سال کی مدت مکمل کریں گے۔ پارٹی کو مضبوط کرنے اور عوامی رابطوں کو مستحکم بنانے میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعلیٰ نے اتنا وقت، توجہ اور محنت صوبے کے عوام کے لیے نہیں دی جتنی موجودہ وزیراعلیٰ نے دی ہے۔ انہی کی قیادت میں بلوچستان ترقی، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔