علامہ مشتاق ہمدانی کی برسی پر علامہ ساجد نقوی کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
سربراہ ایس یو سی کا کہنا تھا کہ ہمارے ہونہار شاگرد کی حیثیت سے علامہ مشتاق ہمدانی مرحوم نے نہ صرف ایک ذہین و فطین طالب علم، ایک بہترین استاد و مدرس کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا بلکہ عملی زندگی میں فلاحی و رفاہی عوامی شعبوں میں بھی گرانقدر خدمات انجام دیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے معروف عالم دین، ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت اور مرکزی رہنماء علامہ مشتاق حسین ہمدانی کی آٹھویں برسی کے موقع پر مرحوم کے خانوادے، شاگردان اور عقیدت مندوں سے تسلیت کا اظہار کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے ہونہار شاگرد کی حیثیت سے علامہ مشتاق ہمدانی مرحوم نے نہ صرف ایک ذہین و فطین طالب علم، ایک بہترین استاد و مدرس کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا بلکہ عملی زندگی میں فلاحی و رفاہی عوامی شعبوں میں بھی گرانقدر خدمات انجام دیں اسی طرح مدارس دینیہ کے فروغ اور اتحاد بین المسلمین کی ترویج کی لئے بھی ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی بلاشبہ انکی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا اسے پر کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں۔ علامہ مشتاق ہمدانی مرحوم ایک ملنسار اور اخلاص کے پیکر کی شکل میں علمی و دینی حلقوں میں مقبول تھے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ مرحوم کی شخصیت کا اہم پہلو یہ ہے کہ وہ ابتداء سے ہی ملی پلیٹ فارم سے وابستہ و مربوط رہے، یہی وجہ ہے کہ آخری دم تک صوبائی اور مرکزی سطح کی ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دیتے رہے اور کسی مجبوری یا معذوری کو آڑے آنے نہ دیا۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم ایسے وقت میں ان کی یاد منارہے ہیں جب ایسی ہمہ جہت اور بے پناہ صلاحیتوں کی مالک شخصیات کی موجودگی عہد حاضر کی ضرورت ہے تاہم ان کی شخصیت کے ان مختلف پہلوﺅں کو مشعل راہ بناکر توانا ملی آواز بننے کی سعی و کوشش ضرور کی جاسکتی ہے اور انکی بے لوث اور گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا طریقہ بھی یہی ہے کہ مختلف میدانوں میں جاری ان کی جدوجہد کو آگے تک لے جایا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مشتاق ہمدانی کی حیثیت سے
پڑھیں:
ڈیرل مچل کا پاک بھارت کشیدگی پر امن کا پیغام
نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر امن کا پیغام دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل اس وقت متحدہ عرب امارات اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرواز کر رہے ہیں، انہوں نے حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر دل کی گہرائیوں سے اظہارِ خیال کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے دو ایسے ممالک کے درمیان کشیدگی دیکھنا مشکل رہا ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہیں، میری دعائیں دونوں جانب متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔
ڈیرل مچل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کی ہے اور دونوں ٹورنامنٹس کو اپنے کیریئر میں سنگِ میل قرار دیا اور کہا ہے کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل دونوں نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا ہے اور میں نے ان دونوں ٹورنامنٹس میں گزارا ہوا وقت ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔
کھلاڑی کا کہنا ہے کہ میری دعا ہے کہ امن قائم ہو اور ہم دوبارہ وہ کھیل کھیل سکیں جس سے ہمیں محبت ہے اور ان شاندار مداحوں کو کچھ واپس دے سکیں جو ہمیں دل سے سپورٹ کرتے ہیں۔
پرواز کے دوران دیے گئے بیان میں مچل نے اپنے خیالات کا اختتام ایک پُرامید پیغام پر کیا ہے کہ گھر واپس جاکر خاندان کے ساتھ وقت گزارنا خوشی کی بات ہو گی، لیکن میں مستقبل میں ایک بار پھر ان دونوں ممالک میں واپسی کا منتظر ہوں، یہ وہ جگہیں ہیں جہاں مجھے ہر بار رہ کر سکون ملتا ہے۔