کراچی، دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق پہلا واقعہ بلدیہ قائم خانی کالونی بلاک B میں ایک شخص کو سر پر وزنی چیز کے وار سے شدید زخمی کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت سلیم کے نام سے کی گئی۔
دوسرے واقعے میں سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور اے، گلزار حبیب مسجد کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی۔
مزید پڑھیں: کراچی؛ ڈاکو کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی، پکڑے جانے کے خوف سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی
چھیپا حکام کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جس کی شناخت 30 سالہ صدام حسین کے نام سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق، یہ فائرنگ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ہوئی۔ زخمی شخص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ صدام حسین کو سینے اور چہرے پر گولیاں لگیں ہیں۔
پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں ایک شخص
پڑھیں:
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔