آزاد کشمیر حکومت نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔

آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید نے کہاکہ حکومت کی جانب سے شہدا کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں ایل او سی پر فائرنگ کے باوجود زندگی رواں دواں، شادی کی تقریبات بھی منسوخ نہ ہوئیں

انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی جانب سے آبادی پر ہونے والی گولہ باری سے 30 شہری شہید جبکہ 65 زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے 217 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے پاکستان کے خلاف حالیہ جارحیت کے دوران سب سے پہلا میزائل آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پر داغا، اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر بھی شدید گولہ باری کی گئی۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے باغ میں ایک نوجوان شہید ہوا، جس کی کچھ روز قبل شادی ہوئی تھی، جب کہ اس کی دو بہنیں زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی، وزیراعظم کا آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان

پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا، اور ایل او سی پر دشمن کی کئی چوکیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آزاد کشمیر حکومت ایل او سی فائرنگ بھارتی فوج پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ لائن آف کنٹرول وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا زاد کشمیر حکومت ایل او سی فائرنگ بھارتی فوج پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ لائن ا ف کنٹرول وی نیوز بھارتی فوج کی

پڑھیں:

لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار بیوی سمیت شہید

لکی مروت (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار معراج الدین اور ان کی اہلیہ شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تتہ باشی خیل کے علاقے میں پیش آیا۔ معراج الدین اپنی بیوی کے ساتھ رکشے میں تترخیل سے گاؤں تتہ باشی خیل جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ معراج الدین بلوچستان میں بطور کلرک فرائض انجام دے رہے تھے۔

یہ واقعہ اس علاقے میں پیش آنے والا پہلا حملہ نہیں۔ اس سے قبل لکی مروت کے خیروخیل پکہ کے قریب بھی دہشت گردوں کی فائرنگ میں دو پولیس اہلکار، حکمت اللہ اور خان بہادر، شہید ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں اہلکار ڈاک ڈیوٹی پر تھے اور موٹرسائیکل پر ڈاک لینے مختلف تھانوں جا رہے تھے۔ حکمت اللہ تھانہ پیزو جبکہ خان بہادر تھانہ شہباز خیل میں تعینات تھے۔ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

علاقے میں ان واقعات کے بعد خوف و ہراس کی فضا قائم ہے اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  •  گورنر سندھ کا صوبائی حکومت سے شہریوں کو اجرک والی نمبرپلیٹ مفت دینے کا مطالبہ  
  • ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل، رواں برس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں تعداد 57 ہوگئی
  • پنجاب حکومت 3 دہائیوں بعد مقامی بینک سے لیے قرضوں کے بوجھ سے آزاد
  • پنجاب حکومت 3 دہائیوں بعد مقامی بینک کے قرضوں کے بوجھ سے آزاد
  • لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار بیوی سمیت شہید
  • بھارتی فضائی حدود کی بندش سے 4 ارب 10 کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف
  • بزرگ حریت رہنما شیخ عبدالعزیز شہید کی 17ویں برسی؛ کشمیریوں کا عزم، شہدا کا مشن جاری رکھنے کا اعلان
  • نان فائلرز کی جانب سے بینک سے رقم نکالنے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ
  • معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش ، پاکستان کو 4 ارب 10 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا: خواجہ آصف
  • پاکستانی ایئرپورٹس اتھارٹی کو چار ارب 10 کروڑ روپے خسارہ