پاک فوج نے انڈیا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام ٹائمز: ’’آپریشن بُنیان مّرصُوص‘‘ سے ثابت ہوگیا کہ پاک فوج سیسہ پلائی دیوار ہے۔ دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ پاک فوج نے بھارتی تنصیبات کو نیست و نابود کر دیا۔ بھارتی اسلحہ ڈپو تباہ کر دیئے گئے۔ ایئربیسز بھی جل کر راکھ ہوگئے۔ اربوں ڈالر کا ایئر ڈیفنس سسٹم ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ جے ایف 17 طیاروں کی گھن گرج، سپر سونک کے تاک تاک کر نشانے لگائے۔ نئے میزائل الفتح نے بھارت میں تباہی مچا دی۔ پٹھان کوٹ اور اکھنور سمیت 10 بھارتی فوجی اڈے رسوائی کی داستان بن گئے۔ تحریر: تصور حسین شہزاد
انڈیا نے رات کی تاریکی میں حسب روایت پاکستان کے تین علاقوں پر حملہ کر دیا۔ ان میں ایک حملہ کوٹلی آزاد کشمیر کی مسجد بلال پر کیا گیا، دوسرا حملہ مریدکے میں ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ پر کیا گیا، جسے کہا گیا کہ یہ لشکر طیبہ کا مرکز تھا۔ تیسرا حملہ بہاولپور میں احمد پور شرقیہ روڈ پر ایک مدرسے پر کیا گیا۔ ان حملوں میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، ان میں بچے بھی شہید ہوئے۔ ان حملوں کا جواز بتاتے ہوئے انڈیا نے موقف اختیار کیا کہ یہ پہلگام واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے تھے، جن پر حملے کرکے پاکستان کو ’’سبق‘‘ سکھا دیا گیا ہے۔ ان حملوں کے بعد بھارت کو جواب دیتے ہوئے پاکستان نے انڈیا کے 2 رافیل طیاروں سمیت 5 طیارے تباہ کر دیئے جبکہ ایک خاتون پائلٹ اب بھی پاکستان کی حراست میں ہونے کی اطلاع ہے۔ اس کے بعد انڈیا نے یہی اکتفا نہیں کیا بلکہ سو سے زائد ڈورنز بھیج کر جنگ کو ایک جدید رخ دینے کی کوشش کی۔ یہ ڈورنز اسرائیل کی جانب سے بھارت کو فراہم کئے گئے تھے۔ پاکستان نے 90 کے قریب ڈرونز گرا لئے، جبکہ ڈرون حملوں میں پاکستان کو کوئی قابل ذکر نقصان نہیں ہوا۔
اس موقع پاکستان نے رات کے اندھیرے میں حملے کا جواب دن کے اجالے میں دینے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے ایسا ہی کیا اور اسے راہ ِحق میں فتح بھی نصیب ہوئی، بھارت کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ پاک فوج کی تباہ کن جوابی کارروائی نے قہر ڈھا دیا۔ پاک فوج نے صرف 48 گھنٹوں میں بھارت کیساتھ حساب برابر کر دیا۔ بھارت نے پاکستان کے جوابی وار کی تاب نہ لاتے ہوئے گھٹنے ٹیک دیئے اور امریکی مدد سے سیز فائر کروانے میں کامیاب ہوگیا۔ دونوں ملکوں کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا۔ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام میں لکھا کہ دونوں ممالک نے دانش مندی سے کام لیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک میں جنگ بندی ہوگئی ہے۔ اب آئندہ کے معاملات طے کئے جائیں گے۔
’’آپریشن بُنیان مّرصُوص‘‘ سے ثابت ہوگیا کہ پاک فوج سیسہ پلائی دیوار ہے۔ دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ پاک فوج نے بھارتی تنصیبات کو نیست و نابود کر دیا۔ بھارتی اسلحہ ڈپو تباہ کر دیئے گئے۔ ایئربیسز بھی جل کر راکھ ہوگئے۔ اربوں ڈالر کا ایئر ڈیفنس سسٹم ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ جے ایف 17 طیاروں کی گھن گرج، سپر سونک کے تاک تاک کر نشانے لگائے۔ نئے میزائل الفتح نے بھارت میں تباہی مچا دی۔ پٹھان کوٹ اور اکھنور سمیت 10 بھارتی فوجی اڈے رسوائی کی داستان بن گئے۔ براہموس میزائلوں کا خفیہ ذخیرہ بھی مٹی میں مل گیا۔ اُدھم پور، سرسہ، ہلوارا، مامون اور جموں ایئر فیلڈز برباد ہوگئیں۔ پاک فوج نے ان تمام بیسز کو ٹارگٹ کیا جہاں سے پاکستان کے عوام، ایئر بیسز اور مساجد پر حملے کئے گئے۔ پاک فوج نے راجوڑی میں ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز تباہ کر دیا۔ بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے جی ٹاپ بھی ملیا میٹ ہوگیا۔
سورت گڑھ، برنالہ، آدم پور، بھٹنڈہ کے ایئر فیلڈ، اُڑی سپلائی ڈپو کو بھی راکھ بنا دیا۔ سرحدوں پر بھی جم کر لڑائی۔ بھارتی چوکیاں ملیہ میٹ ہوگئیں۔ عبرت کا نشان دشمن کی چوکیوں کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ پاک فوج کے جوانوں کے اللہ اکبر کے نعرے۔ وقت اور جگہ کا تعین، پاک فوج نے جو کہا کر دکھایا۔ بھارت کی تباہی پوری دنیا نے دیکھ لی۔ شاہینوں نے بھارت پر ہیبت طاری کر دی۔ مہا راشٹر سمیت کئی شہروں میں سائبر حملے کئے گئے۔ وزیراعظم مودی، ایئرفورس سمیت اہم ویب سائٹس ہیک کر لی گئیں۔ 235 بھارتی پاور سٹیشن بھی تباہ کر دیئے گئے۔ 70 فیصد بھارت میں بجلی بند ہوگئی۔ پاک فوج نے 26 بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے اعتراف کر لیا۔ منہ توڑ جواب ملنے پر بھارت کے چودہ طبق روشن ہوگئے۔ جنگ کا راگ الاپنے والے امن کی بھاشا بولنے لگے۔ حملوں کے خوف سے بھارتی ایئرپورٹ بند رہے۔ بھارتی لوگ گھروں میں دبکے رہے۔
بھارت نے اپنی دُرگت بنتے دیکھ کر فوری طور پر امریکہ اور پاک فوج کے ڈی جی آپریشنز کیساتھ رابطے کئے۔ ان رابطوں میں جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ انڈیا فوج کی ترجمان نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں جنگ بندی کیلئے مشروط آمادگی کا اظہار کیا۔ جو اس جانب واضح اشارہ تھا کہ بھارت پاکستان کے کاری جواب کی تاب نہیں لا پا رہا تھا۔ پاکستانی ہیکرز نے وزیراعظم مودی سمیت بھارت کی بہت سے حساس ویٹ سائٹس کو ہیک کرکے ان کا ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا، جنگی میدان کیساتھ ساتھ پاکستان نے بھارت کیخلاف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی میدان میں بھی اپنی برتری ثابت کردی۔ یوں ٹرمپ کے مداخلت سے دونوں ممالک جنگ بندی پر رضامند ہوگئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تباہ کر دیئے پاکستان کے پاکستان نے پاک فوج نے نے بھارت بھارت کی کر دیا
پڑھیں:
پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا، امریکی صحافی کا انکشاف
جارحیت کے آغاز سے پوری دنیا سیزفائر کرانے کی کوششیں کررہی تھیں بھارت تیار نہیںتھا
پاکستان کے حملے کے بعدبھارتی اپیل پر امریکی وزیرخارجہ نے سعودی وترک حکام سے رابطہ کیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی کے اعلان کی تصدیق دونوں ممالک نے بھی کردی تاہم اس کی وجہ امریکی صحافی سامنے لے آئے ۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے منسلک صحافی نک رابرٹسن نے بھارت کے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک کر سیز فائر پر رضامند ہونے کی داستان سنادی۔امریکی صحافی نک رابرٹسن نے بتایا کہ جارحیت کے آغاز سے ہی پوری دنیا سیزفائر کرانے کی مسلسل کوششیں کررہی تھیں مگر بھارت تیار نہیں ہو رہا تھا۔نک رابرٹسن نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فون کے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا جس کے دوران بھارت پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے ۔پاکستان نے نہ صرف بھارتی دفاع نظام کو مفلوج کردیا بلکہ میزائلوں کی بارش برسادی جس سے بھارت مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوا۔
بھارت کی اپیل پر امریکی وزیرخارجہ نے سعودی اورترک حکام سے رابطہ کیا اورسفارتی طریقے سے معاملہ حل ہوا اور سیزفائرممکن ہوسکا۔