پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
چینی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا اور کہا کہ چین کو اپنے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان ممکنہ کشیدگی میں اضافے پر تشویش ہے۔
امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت، پاکستان کے درمیان سیز فائر کی کوشش کر رہی تھی، بھارت نے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی اور کہا کہ امید ہے فریقین پُرامن اور محتاط رہتے ہوئے صورتحال مزید خراب ہونے نہیں دیں گے۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین بھارت پاکستان مشاورت سے جامع اور دیرپا جنگ بندی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چینی وزیر خارجہ کے درمیان
پڑھیں:
پاک بھارت جنگ بندی خوش آئند ہے؛ برطانوی وزیرِ خارجہ
سٹی 42 : برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ آج کی پاک بھارت جنگ بندی خوش آئند ہے ۔
برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دونوں فریقین جنگ بندی کو برقرار رکھیں، کشیدگی میں کمی سب کے مفاد میں ہے ۔
قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی، کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور ایک غیر جانبدار مقام پر مسائل پر بات چیت شروع کی ہے۔
پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر