بھارت کی طرف سے سیزفائر کی خلاف ورزی، برنالہ سیکٹر میں شدید فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
برنالہ (نیوز ڈیسک) بھارت نے سیز فائر کے چند گھنٹوں بعد ہی دوبارہ خلاف ورزی کرتے ہوئے برنالہ کے علاقے پتنی کنٹرول لائن پر شدید فائرنگ کا آغاز کر دیا ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کی تازہ کارروائی میں ڈرون اور میزائل کی موجودگی کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جو برنالہ کی حدود میں سماہنی بنڈالہ سے ملحقہ علاقے نالی سے فلمائی گئی ہے۔
مقامی آبادی نے بتایا کہ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ پاکستانی فورسز کی جانب سے مؤثر اور فوری جوابی کارروائی کی جا رہی ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اور کسی بھی ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے کے لیے پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ کشیدگی کے باوجود چند گھنٹے قبل ہی دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا اعلان سامنے آیا تھا، جسے بھارت نے ایک بار پھر پامال کر دیا۔
مزیدپڑھیں:سیزفائر کااعلان ہوتے ہی بھارت کا حیدرآباد بولاری ایئربیس پر میزائل حملہ، اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف سمیت 5 افراد شہید
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لاہور میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔
لاہور کے علاقے مناواں میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی علاقے میں ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی۔ فورسز نے فوری طور پر ڈرون کو نشانہ بنا کر نیچے گرایا۔ ابتدائی طور پر یہ سرویلنس ڈرون لگتا ہے جس میں کوئی بارود نہیں تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔