انڈیا نے جنگ بندی توڑ دی، ایک بار پھر سنگین صورتحال
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سٹی42: برنالہ آزادکشمیر میں انڈین آرمی نے خود اپنی درخواست پر ہونے والی سیزفائر کی چند ہی گھنٹے میں سنگین وائلیشن کر دی۔
دشمن فورسز نے بلا اشتعال برنالہ اور چھمب سیکٹر میں پاکستانی علاقوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔ انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ سے آزاد کشمیر کے متعدد دیہات متاثر ہوئے ہیں اور دو ہفتوں کی بھارتی جارحیت کے بعد آج شام 4 بجے سیز فائر ہونے سے سکھ کا سانس لینے والے عوام میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔
پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر
پاکستان آرمی بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کا معاہدہ توڑنے کے بعد بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کر رہی ہے۔
سرحدی علاقوں میں ہنگامی حالت ہے، لائن آف کنترول پر بھارتی شیلنگ اور گائرنگ کی زد مین آئے ہوئے دیہات سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آرمی دفاع وطن کے لیے ہر دم تیار ہے، دشمن کو بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین کا آپریشن بُنیانّ مرصوص پر بیان
پاکستان کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لئے ہر طرح سے تیار ہے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
صدر ٹرمپ نے نریندر مودی کے لئے جنگ بندی مانگ لی؛ بنیان مرصوص کی مکمل فتح
سٹی42: بھارت کے ہندوتوا کو دنیا پر مسلط کرنے کا خواب دیکھنے والے احمق وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستانی ائیر بیسز پر حملوں کی ناپاک جسارت کے بعد دانت توڑ دینے والا جواب ملا تو چار ہی گھنٹے کے کاؤنٹر اوفینسو نے نریندر مودی کے دوست ڈونالڈ ٹرمپ کو صلح کا جھنڈا لہرانے اور بھارت ک یطرف سے سیز فائر کی پیش کش کرنے پر مجبور کر دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ ای کدن پہلے تک کہہ رہے تھے کہ وہ پاکستان کو بھارت ک یجارحیت سے بچانے کے لئے مداخلت نہین کرین گے، آج صبح پاکستان کے بنیان مرصوص کے قلندرانہ کاؤنٹر اوفینسو آپریشن کے صرف چار ہی گھنٹے کے بعد انڈیا کی قیادت گھٹنوں پر آ گئی، رو رو کر واشنگٹن کے ہاؤٹ ہاؤس کو آنسوؤں کے سیلاب سے ڈبو دیا۔ دو دن پہلے"پاکستان اور اندیا کے جھگڑے" مین مداخلت کرنے والے ٹرمپ نے آک نئی دہلی میں اپنے ساتھی نریندر مودی کو مکمل بربادی سے بچانے کے لئے پہلے اپنے وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ذریعہ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار تک پیغام پہنچایا کہ اندیا اب ڈی ایسکلیشن چاہتا ہے، سیز فائر کر دیجئے۔
پاک بھارت کشیدگی، وزارت داخلہ میں کنٹرول سنٹر قائم
اب کچھ دیر پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان انڈیا کے ساتھ سیز فائر پر مان گیا ہے۔
جو بات ٹرمپ بتانے سے شرما گئے وہ یہ ہے کہ فتح ون کے ٹھڈے کھا کھا کر انڈیا کی ہندوتوا کی بالادستی کے خمار سے نکل چکی قیادت نے رو رو کر پاکستان سے سیز فائر کی بھیک مانگی ہے۔
Waseem Azmet