---فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کی جانب سے بھارت پر کی گئی جوابی کارروائی پر اپنے ردِعمل کا اظہار کردیا۔

خواجہ آصف نے اپنے بیان میں نامور شاعر فیص احمد فیض کی مشہور غزل ’نہ گنواؤ ناوک نیم کش، دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا‘ کے ایک مصرے کا استعمال کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ’جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا‘۔

اسکرین شاٹ

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاک فوج اور وطنِ عزیز کے حق میں نعرہ لگاتے ہوئے لکھا، ’اللّٰہ اکبر، پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد‘۔

یاد رہے کہ آج صبح بعداز فجر پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا۔

بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اُڑی‘، سپلائی بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے گئے۔

آپریشن بنیان المرصوص شروع، بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج و متعدد اہداف تباہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان کی جانب بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز ہو چکا۔

پاکستان کی جانب بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی جارہی ہے، بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بنیان المرصوص کا مطلب کیا ہے؟

بنیان المرصوص کا مطلب آہنی دیوار ہے۔

’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ یعنی (سیسہ پلائی ہوئی دیوار)، سورۃ صف کی یہ آیت ’’اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ‘‘ ایک حکم ہے۔

آیت میں حکم ہے کہ جب جنگ مسلط ہو جائے تو ایک جُٹ ہو کر دشمن سے بِھڑ جاؤ۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاکستان کی جانب جوابی کارروائی بنیان المرصوص خواجہ ا صف

پڑھیں:

گرمی نے ستایا تو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نہر میں نہانے پہنچ گئے

 

سیالکوٹ: گرمی نے ستایا تو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف موترہ نہر پہنچ گئے۔
پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں خواجہ آصف نہر پر نہانے گئے تو ان کے ہمراہ انکے مقامی قریبی دوست بھی تھے،انہوں نے نہر میں چھلانگ لگائی تو دیگر دوستوں نے بھی چھلانگیں لگا دیں۔
خیال رہےکہا 75 سالہ وزیر دفاع خواجہ آصف تیراکی کے ماہر ہیں، موترہ نہر میں تیراکی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دوسری جانب واضح رہے ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں نہروں اور دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ایران اسرائیل جنگ بندی ، وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آگیا
  • ایران نے جارحانہ انداز سے اسرائیل کیخلاف اپنا دفاع کیا: خواجہ آصف
  • اسرائیل کا ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، جوابی کارروائی کا حکم
  • ایران اسرائیل جنگ بندی سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آگیا
  • اسرائیل کا ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، جوابی کارروائی کا حکم دیدیا، اسرائیل وزیردفاع
  • اسرائیل کا ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، جوابی کارروائی کا حکم دیدیا، اسرائیلی وزیردفاع
  • ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، خواجہ آصف
  • سلامتی کمیٹی اجلاس بارے استفسار، خواجہ آصف کی  کانوں کو ہاتھ لگا کرمعذرت
  • گرمی نے ستایا تو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نہر میں نہانے پہنچ گئے
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کی نہر میں ڈبکیاں ،مینگو پارٹی کا بھی مزہ لیا