Daily Mumtaz:
2025-05-10@11:11:28 GMT

آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا مطلب کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا مطلب کیا ہے؟

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ یعنی (سیسہ پلائی ہوئی دیوار)،سورۃ صف کی یہ آیت ’’اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ‘‘ ایک حکم ہے۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ آیت میں حکم ہے کہ جب جنگ مسلط ہو جائے تو ایک جُٹ ہو کر دشمن سے بھڑ جاؤ،۔ اللّٰہ ہمارا حامی و ناصر ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جوابی کارروائی، آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ میں ابھی تک بھارت کے 10 اہداف کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری تباہ ہوگئی، براہموس اسٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو تباہ کردیا گیا، بھارت کے سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کردیا گیا، سیکیورٹی زرائع کے مطابق فوجی اور سیاسی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت نے اب جارحیت کی تو اس کے ہائی ویلیو زونز کو نشانہ بنایا جائے گا، ہائی ویلیو زونز میں بھارت کے اقتصادی اہداف بھی شامل ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بھارت کیخلاف آپریشن: وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف "آپریشن بنیان المرصوص" کے آغاز کے بعد ملک کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت پر مشتمل نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور جوابی کارروائیوں کے جائزے کے لیے بلایا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے دشمن کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جسے "آپریشن بنیان المرصوص" یعنی "آہنی دیوار" کا نام دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فجر کے وقت اس آپریشن کا آغاز کیا گیا، جس میں پاکستان نے بھارت میں 12 اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق "فتح ون" میزائل کے ذریعے بھارت کے متعدد اسٹریٹیجک مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئربیسز کے ساتھ ساتھ براہموس میزائل اسٹوریج کی تباہی شامل ہے۔ ان حملوں میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے صورتحال کی سنگینی کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے ، واضح رہے کہ یہ اتھارٹی جوہری اثاثوں اور اسٹریٹیجک پالیسیوں سے متعلق اہم فیصلے کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے ہائی ویلیو ٹارگٹس مزید جارحیت پر نشانہ بنائیں گے، پاکستان کا انتباہ
  • بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو ٹارگٹ ہائی ویلیو ہوگا، سیاسی و عسکری قیادت میں فیصلہ
  • "آپریشن بنیان المرصوص" کا آغاز پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام
  • آرمی چیف نے نمازفجر کے بعد کونسی آیت پڑھی، آپریشن “بنیان مرصوص”کا مطلب کیا ہے؟
  • سیاسی و عسکری قیادت کا مزید جارحیت پر بھارتی ہائی ٹارگٹ ویلیو کو نشانہ بنانے کا فیصلہ
  • بھارت کیخلاف آپریشن: وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
  • پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام
  • اگر بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو ٹارگٹ ہائی ویلیو ہوگا، سیاسی و عسکری قیادت میں فیصلہ
  • بھارت کے حملے کا جواب دے دیا ، اگر اب بھارت نے جارحیت کی تو جواب ہائی ویلیو ٹارگٹ ہونگے ، شاہ زیب خانزادہ نے بڑی خبر دے دی