بھارتی جارحیت کیخلاف پوسٹ کرنے سے گریز؛ عائزہ خان کڑی تنقید کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
معروف اداکارہ عائزہ خان اس وقت سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
اداکارہ عائزہ خان اکثر و بیشتر بین الاقوامی اور سیاسی معاملات پر خاموشی اختیار کرنے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرتی آئی ہیں۔
تاہم پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر مسلط کردہ جنگ کے بعد ان کی خاموشی مداحوں کو شدید ناگوار گزری۔
جس پر ان کی ایک پوسٹ نے جلتی پر تیل کام کیا۔ عائزہ خان نے پوسٹ کی تھی کہ میں انسانیت کے ساتھ کھڑی ہوں۔ انسانیت مذہب، نسل، قومیت، سیاست یا ذاتی مفادات سے بالاتر ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ کو غیر حساس اور حقائق سے فرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک کڑے دور سے گزر رہا ہے اور اس وقت مبہم بیانات دینا مسئلے سے نظریں چرانے کے مترادف ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ منافقت کی انتہا ہے! کل 27 پاکستانی شہید ہوئے اور یہ محترمہ انسانیت کی بات کر رہی ہیں؟ بائیکاٹ کرو ان کا!”
دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری نے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا ہے۔ ایک بین الاقوامی مداح نے بھی اظہارِ ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو نہیں معلوم کہ آپ کا ملک کس حال میں ہے؟ ڈرامے بعد میں پوسٹ کیجیے۔
جس کے بعد عائزہ خان کے خلاف سوشل میڈیا پر #BoycottAyezaKhan ٹرینڈ کر رہا ہے، جہاں ہزاروں صارفین ان کے بیان اور رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پیکا کے تحت کتنے صحافیوں اور شہریوں کیخلاف مقدمات درج ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں
وفاقی وزارت داخلہ کے حکام نے وزارت اطلاعات کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پیکا کے تحت 9 صحافیوں جبکہ عام شہریوں کے خلاف 689 مقدمات درج کئے گئے۔
حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ راولپنڈی میں عادل راجا اور عمران ریاض پر ریاست کے خلاف مؤقف اپنانے پر درج کئے گئے، گوجرانوالہ میں شہزاد رفیق کے خلاف شہری کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا، سوشل میڈیا پر عزت اچھالنے پر شہری نے درخواست دی تھی۔
اسلام آباد سے احمد نورانی، صابر شاکر، معید پیرزادہ، محمد وحید کے خلاف ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر مقدمات درج کیے، کراچی میں بھی فرحان ملک کے خلاف کارروائی کی گئی جو ابھی ضمانت پر ہیں۔
مکمل معلومات نہ ہونے اور غلط بیانی پر چیئرمین کمیٹی نے وزارت داخلہ کے افسر کو ڈانٹ دیا، کمیٹی نے چاروں صوبوں کے آئی جیز سے تفصیلات مانگ لی۔