علیمہ خان کو اشتہاری قراردینے کا فیصلہ منسوخ، ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
علیمہ خان کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرلی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو 26 نومبر احتجاج کے کیس میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا، جس پر انہوں نے انسداد دہشت گردی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
جج امجد علی شاہ کے روبرو کیس کی سماعت میں علیمہ خان نے خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ منسوخ کردیا۔
عدالت نے ایس ایچ او صادق آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 مئی کو ریکارڈ طلب کرلیا اور علیمہ خان کو بھی شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے علیمہ خان کو ایک لاکھ روپے مالیت کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
دریں اثنا علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کی درخواست دائر کر دی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہنگامی جنگی حالات ہیں، جیل میں بھائی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علیمہ خان کو عدالت نے
پڑھیں:
راولپنڈی احتجاج کیس: علیمہ خان 29 ستمبر کو بطور ملزمہ طلب
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو 26 نومبر کے احتجاج کیس میں 29 ستمبر کو بطور ملزمہ طلب کر لیا۔علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی، پراسکیوشن نے علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان 26 نومبر کے احتجاج میں مرکزی ملزمہ نامزد ہیں، انہوں نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود کارکنان کو احتجاج پر اُکسایا۔واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے۔