Daily Mumtaz:
2025-08-09@16:15:19 GMT

بنیان المرصوص پر کامران اکمل کا ردِ عمل

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

بنیان المرصوص پر کامران اکمل کا ردِ عمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کامران اکمل نے پاکستان کی جانب سے بھارتی میزائل اور ڈرون حملوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

کامران اکمل نے فوٹو اینڈز ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ میں پاکستان کی جانب سے میزائل ’فتح وَن‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’‏بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ‘ لکھا۔

کامران اکمل کا اس پوسٹ کے کیپشن میں مزید کہنا تھا کہ ’آپریشن بنیان المرصوص، پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے، پاک فوج زندہ باد‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Kamran Akmal (@kamranakmal23)


کرکٹر نے پاک فوج کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اللّٰہ ہماری فوج کو طاقت، حفاظت اور فتح عطا فرمائے، اپنی فوج کےلیے دعا کرتے رہیں‘۔

یاد رہے کہ آج صبح فجر کے وقت پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا ہے۔

بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اُڑی‘، سپلائی، بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز ہو چکا ہے۔

پاکستان کی جانب بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی جارہی ہے، بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بنیان المرصوص کا مطلب کیا ہے؟
بنیان المرصوص کا مطلب آہنی دیوار ہے۔

’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ یعنی (سیسہ پلائی ہوئی دیوار)، سورۃ صف کی یہ آیت ’’اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ‘‘ ایک حکم ہے۔

آیت میں حکم ہے کہ جب جنگ مسلط ہو جائے تو ایک جُٹ ہو کر دشمن سے بِھڑ جاؤ۔

واضح رہے کہ آپریشن ’بینان المرصوص میں ابھی تک بھارت کے 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بنیان المرصوص کا پاکستان کی جانب کامران اکمل

پڑھیں:

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا پہلی سالگرہ شاندار طریقے سے منانے کا فیصلہ

سعید احمد:پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی حکام انےپہلی سالگرہ شان شایان طریقے سے منانے کا فیصلہ کر لیا۔

شعبہ ہیومن ریسورس کی جانب سے پی اے اے حکام و ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا گیا،پی اے اے ہیڈکوارٹر کی جانب سے لاہور سمیت تمام ائیرپورٹس مینجر کو مراسلہ جاری کر دیا۔

ایئرپورٹس حکام کو اپنے متعلقہ ائیرپورٹس پر تقریبات کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔

جاری کرد ہ مراسلہ   کے مطابق 11اگست کو پی اے اے ہیڈکوارٹر میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی، پوری قوم جشن منا رہی ہے، شرجیل میمن
  • پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا پہلی سالگرہ شاندار طریقے سے منانے کا فیصلہ
  • پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئے مزید 200 ٹن امدادی سامان کی نئی کھیپ روانہ
  • پاکستان کی جانب سے غزہ کیلیے مزید 200 ٹن امدادی سامان کی نئی کھیپ روانہ
  • آپریشن بنیان مرصوص میں پارلیمنٹ کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،وفاقی وزیر اطلاعات
  • معرکہ حق اور بنیان مرصوص، حقائق اور معلومات پر مبنی کتاب کی رونمائی کی تفصیلات منظرعام پر
  • ایس اینڈ پی کی جانب سے چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ ’’اے پلس‘‘برقرار
  • حکومت کی ٹیرف اصلاحات پاکستان کی برآمدی مسابقت اور صنعتوں کی ترقی کی جانب اہم قدم ہے. ویلتھ پاک
  • اربعین حسینیؑ مارچ کا روٹ تبدیل، گورنر سندھ قائدین سے نمائش چورنگی پر ملاقات کرینگے
  • صدر ٹرمپ کی جانب سے اضافی ٹیرف عائد کرنے پر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا