آپریشن بنیان المرصوص شروع، بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج و متعدد اہداف تباہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔ اور آپریشن بنیان المرصوص شروع کردیا ہے، بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اڑی‘، سپلائی، بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے گئے۔ بنیان المرصوص کا مطلب آہنی دیوار ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان کی جانب بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔ بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
جے ایف 17 تھنڈر ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں S-400 سسٹم تباہ کردیا
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں S-400 سسٹم تباہ کردیا ہے۔
S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.
راجواڑی، دہشت گردی کرانے والا بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز تباہ
پاکستان میں دہشت گردی کرانے والا راجواڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے تباہ کیے گئے بھارتی ملٹری اہداف
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کر دی ہے، اس علاوہ پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان نے سرسہ ایئر فیلڈ کو تباہ کردیا، سرسہ ایئر فیلڈ کی تباہی کی کنفرمیشن انڈین میڈیا نے خود کردی۔
بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ، پونچھ اور جموں ایئر بیسز پر پاکستانی حملوں کا اعتراف کر لیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے سپلائی ڈپو ’اڑی‘ کو بھی تباہ کردیا گیا۔
بھارتی کے آدم پور ایئربیس کو میزائلوں سے تباہ کردیا گیا ہے۔ آدم پور ایئرفیلڈ سے امرتسر میں سکھوں پر میزائل داغے گئے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس کی اسٹوریج کو تباہ کردیا ہے، یہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔
اسی طرح پاکستان نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ ادھم پور کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں بھارت کی سورت گڑھ ایئر فیلڈ بھی تباہ کردی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے ادھم پور ایئربیس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایاگیا، بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔
براہموس اسٹوریج سائٹ نگر وٹا کو بھی تباہ کردیا گیا، اس کے علاوہ بھارت کی سپلائی’ڈپواڑی‘ کو بھی تباہ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے جی ٹاپ کو تباہ کردیا گیا جبکہ بھارت کی بٹھنڈہ ایئر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا۔
بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے نوشہرہ میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز تباہ کر دیا گیا، تباہ کیا گیا بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکزپاکستان میں دہشت گردی کروا رہا تھا۔
ایل او سی پر ربتانوالی پوسٹ، ڈنہ پوسٹ،خواجہ بھیک کمپلیکس اور رنگ کنٹوئر بالمقابل سنکھ کو مکمل تباہ کر دیا گیا، افواج پاکستان کی توپوں نے بھارتی توپوں کو خاموش کروا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کردیا۔
سائبر حملے میں بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت بیشتر ہیک
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کرلیا گیا ہے۔ بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ اڑا دیا گیا ہے۔
2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کرلیے گئے ہیں۔
’ان بیسز کو ہدف بنایا جارہا ہے، جہاں سے حملے کیے گئے‘
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان تمام بیسز سے جہاں سے پاکستان کے عوام، مساجد و دیگر مقامات پر حملے کیے گئے تھے، ان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔
سائبر اٹیک، 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ، بھارت میں اندھیرا چھا گیا
اطلاعات کے مطابق سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیڈر بجلی کو گرڈ کو ناکارہ کردیا گیا ہے، سائبر حملے کے بعد ہندوستان میں اندھیرا چھا گیا۔
‘بھارت کے دارالحکومت دلی میں پاکستان کی پروازیں’
بھارت کے دارالحکومت دلی میں پاکستان ڈورنز کی پروازیں جاری ہیں، جس کے باعث وہاں خوف و ہراس پھیل گیا اور افراتفری پھیل گئی۔
بھارتی دارالحکومت میں پاکستان ڈورنز کی پروازیں تین گھنٹے سے جاری ہیں۔
‘پاکستانی فتح میزائل کی لانچ، شہید پاکستانی بچوں کے نام کردی گئی’
پاکستانی فتح میزائل کی لانچ، شہید پاکستانی بچوں کے نام کردی گئی، پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا کبھی بھولے گا، یہ پاکستانی معصوم بچے بھارت کی پاکستان میں جارحیت میں شہید کیے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کو بھی تباہ کردیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ براہموس اسٹوریج تباہ کر دیا گیا کو بھی تباہ کر بنیان المرصوص کردیا گیا ہے پاکستان کی پاکستان نے کو تباہ کر دیا گیا ہے بھارت میں ایئر فیلڈ بھارت کے بھارت کی میں ایئر ادھم پور گئے تھے کیے گئے
پڑھیں:
جنگ بندی سے پہلے اسرائیلی حملے میں ایرانی جوہری سائنسدان سمیت 9 شہری شہید، متعدد عمارتیں تباہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران/گیلان : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے چند ہی گھنٹے قبل اسرائیل نے ایران کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں ایک معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر محمد رضا صدیقی صابر سمیت 9 افراد شہید اور متعدد رہائشی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملے رات کی تاریکی میں صوبہ گیلان اور دارالحکومت تہران کے مختلف علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے کیے گئے۔ فارس نیوز ایجنسی نے ان حملوں کو بارہ روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی سب سے شدید کارروائی قرار دیا ہے۔صوبہ گیلان کے ایک سینئر حکومتی عہدیدار علی باقری نے بتایا کہ آستانہ اشرفیہ میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا گیا، جہاں موجود ایران کے ممتاز جوہری ماہر ڈاکٹر صدیقی صابر شہید ہو گئے۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ چند روز قبل ان کے 17 سالہ بیٹے کو تہران میں ایک حملے میں قتل کیا گیا تھا۔ ایرانی وزارتِ صحت کے مطابق اب تک جاری کشیدگی کے نتیجے میں ملک بھر میں 400 سے زائد شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیل کی جانب سے اپنے نقصانات سے متعلق معلومات فوجی سنسر شپ کے تحت روک لی گئی ہیں اور عوام کو تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔دریں اثنا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ایران جنگ بندی کے آغاز کا پہلا قدم اٹھائے گا، جس کے 12 گھنٹے بعد اسرائیل بھی حملے روک دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس مرحلہ وار سیز فائر کو آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر عالمی سطح پر تسلیم کر لیا جائے گا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق سیز فائر سے قبل کی اسرائیلی کارروائی نے نہ صرف جنگ بندی کے امکانات کو خطرے میں ڈالا بلکہ خطے میں ایک نئی بحرانی صورتِ حال کو جنم دیا ہے۔