پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کو ملتوی کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے لگا۔

بھارتی اسپورٹس ویب سائٹس نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کو دبئی میں پی ایس ایل کے میچز کروانے کی اجازت نہیں دی۔

تاہم اسکے برعکس پاکستانی حکومت کی ہدایت پر پی ایس ایل انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: دنیا کی امیر ترین لیگ آئی پی ایل کو پی ایس ایل کے باعث تاریخی ہزیمت

گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی امیر ترین لیگ آئی پی ایل کو دبئی میں منتقل کرنے پر صاف انکار کردیا تھا جس پر ہندوستان کو شدید غصہ تھا۔ 

مزید پڑھیں: پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز ملتوی کرنے کا اعلان

دبئی کے اعلیٰ حکام نے آئی پی ایل منتظمین کو دوٹوک جواب دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کیلئے پہلے ہی گراؤنڈ بُک کروالیا ہے۔

مزید پڑھیں: انسانیت سے متعلق ٹوئٹ؛ بھارتیوں نے اپنے ہی کرکٹر کو 'غدار' قرار دیدیا

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی میں کروانے کا اعلان کردیا تھا تاہم پاک بھارت کشیدگی کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ایونٹ روکنے پر زور دیا اور یوں پی ایس ایل کو ملتوی کردیا گیا۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل کے

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی؛ تمام ڈومیسٹک ایونٹس ملتوی کردیے گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں جاری تمام ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 2، ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ، انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس کو ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث فوری طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹس کو ری شیڈول کرنے سے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا جبکہ تمام ایونٹس اسی مرحلے سے دوبارہ شروع ہوں گے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک بھارت کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پرینیتی نے بھارتی نیوز چینلز کو ‘سرکس‘ قرار دیدیا
  • پاک بھارت کشیدگی؛ تمام ڈومیسٹک ایونٹس ملتوی کردیے گئے
  • پی ایس ایل ملتوی ہونے سے متعلق بھارتی میڈیا “جھوٹی خبریں” پھیلانے لگا
  • بھارتی میڈیا جھوٹ پھیلاکر عوام کو بے وقوف بنارہا ہے، دھروو راٹھی نے چینلز کے بائیکاٹ کا مشورہ دے دیا
  • پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای میں کرانے کا فیصلہ
  • عوام جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے خبردار رہیں: مریم اورنگزیب
  • پاک بھارت کشیدگی ،امتحانات سے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا
  • بھارتی میڈیا بھی حواس باختہ، مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے حملے کی جھوٹی خبریں چلانے لگا
  • عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں، مریم اورنگزیب