پاکستان سپر لیگ کے باقی میچ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے باقی رہ جانے والے 8 میچ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی منتقل
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کے مشورے اور موجودہ صورت حال کے سبب پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پہلے ان میچز کو پاکستان سے دبئی منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب یہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے گئے ہیں۔ ایونٹ کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق وزیر اعظم نے ملک کی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر قومی توجہ کو مسلح افواج کی قربانیوں اور دفاع وطن کی کوششوں پر مرکوز رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
مزید پڑھیے: سیکیورٹی خدشات، پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، بقیہ میچز اب کہاں ہوں گے؟
بورڈ نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں کردار ادا کرنے والے تمام شراکت داروں سے اظہار تشکر کیا ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بورڈ اور کھلاڑی شہدا کے لواحقین اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ ہماری خوشی کا ذریعہ ہے مگر ملک کی خودمختاری اولین ترجیح ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل باقی میچ ملتوی پی ایس ایل ملتوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل باقی میچ ملتوی پی ایس ایل ملتوی پی ایس ایل کرکٹ بورڈ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان سپر لیگ 10 کے باقی میچز یو اے ای منتقل، شیڈول کا اعلان جلد
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے باقی میچز یو اے ای منتقل کر دیے گئے ہیں۔
پی سی بی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے باقی میچز یو اے ای کے معروف کرکٹ اسٹیڈیمز میں منعقد کیے جائیں گے۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ ٹورنامنٹ کی روانی اور معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔
منتقل ہونے والے میچز کی تفصیلات:کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی
پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز
ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
مزید پڑھیں: سیکیورٹی خدشات، پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، بقیہ میچز اب کہاں ہوں گے؟
کوالیفائر
ایلیمینیٹر 1
ایلیمینیٹر 2
فائنل
پی سی بی نے وضاحت کی ہے کہ میچز کے شیڈول، تاریخیں اور مقامات کا اعلان جلد کیا جائے گا، جس میں ٹورنامنٹ کے تمام مراحل کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل پی سی بی دبئی