مریم نوازشریف سے فن لینڈ کے سفیر کی ملاقات، تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فن لینڈ کے سفیر ہانور ریپاتی نے ملاقات کی جس میں تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز اور فن لینڈ کے سفیر ہانو ریپاتی کی ملاقات میں باہمی تعلقات، تعلیمی اشتراک کار، تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی، اس دوران تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں فن لینڈ کی ترقی کو سراہا گیا اور اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے مزید فروغ کے لئے اعلی سطح روابط بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا، وزیراعلی مریم نواز شریف نے فن لینڈ کے سفارتخانے کی اسلام آباد میں بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور فن لینڈ کے تعلقات جمہوریت اور پائیدار ترقی پر مبنی ہیں، تعلیم، ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تحفظ میں فن لینڈ کی مہارت قابل تقلید ہے، فن لینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی فن لینڈ اور پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور فن لینڈ انٹرنیشنل کے مابین ووکیشنل ٹریننگ پر اشتراک ایک اہم سنگِ میل ہے، پرامن بقائے باہمی اور احترام ہمارے مشترکہ اقدار کا حصہ ہیں، فن لینڈ کیلئے پنجاب میں قابل تجدید توانائی، زرعی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل خدمات اور تعلیم جیسے شعبوں میں بے شمار مواقع دستیاب ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نواز شریف اور فن لینڈ فن لینڈ کے
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمٰن کا نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ
نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹوسربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
فون پر گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف سے ان کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔
سابق وزیرِ اعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
سربراہ جے یو آئی نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع 2 اگست کو انتقال کر گئے۔