عوام جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے خبردار رہیں: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں اور درست معلومات کے لیے صرف پی ٹی وی اور دیگر سرکاری ذرائع ابلاغ پر انحصار کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے اجتناب کریں اور صرف آئی ایس پی آر، سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے معلومات حاصل کی جائیں۔ سوشل میڈیا پر بھارت کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے بے شمار جعلی پوسٹ اور فیک ویڈیوز زیر گردش ہیں، لہٰذا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غلط، بے بنیاد اور جعلی اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے۔ مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے پبلک ایمرجنسی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
پاکستان میں بغیر وی پی این کے ایکس تک رسائی بحال ہونے کی اطلاعات
---فائل فوٹوپاکستان میں صارفین کی بغیر وی پی این کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس تک رسائی بحال ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) گزشتہ روز بغیر وی پی این یا پراکسی کے قابلِ رسائی ہوگیا، جس سے ملک بھر میں صارفین نے سکھ کا سانس لیا، یہ پیش رفت ایک سال سے زائد عرصے کی بندش کے بعد سامنے آئی۔
فروری 2024ء کے عام انتخابات کے بعد ملک گیر احتجاج اور مبینہ دھاندلی کے الزامات کے تناظر میں حکومت نے 17 فروری کو ایکس تک رسائی معطل کر دی تھی، اس بندش کے بعد لاکھوں پاکستانیوں کو پلیٹ فارم استعمال کرنے کے لیے وی پی این یا دیگر متبادل ذرائع کا سہارا لینا پڑا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر پابندی غیر اعلانیہ نہیں۔
گزشتہ روز صبح سے مختلف شہروں میں ایکس تک براہِ راست رسائی حاصل ہونے کی اطلاعات تھیں، سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے ایکس استعمال کر رہے ہیں۔
اگرچہ حکومتی سطح پر تاحال اس پابندی کے مکمل خاتمے کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی۔
یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی جاری ہے، گزشتہ روز بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے جس کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے۔