لاہور(نیوز ڈیسک)سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں اور درست معلومات کے لیے صرف پی ٹی وی اور دیگر سرکاری ذرائع ابلاغ پر انحصار کریں۔

نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں عوام سے اپیل کی گئی کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانےسے اجتناب کریں اور صرف آئی ایس پی آر، سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے معلومات حاصل کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بھارت کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے بے شمار جعلی پوسٹ اور فیک ویڈیوز زیر گردش ہیں لہذا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غلط، بے بنیاد اور جعلی اطلاعات پریقین نہ کیا جائے۔

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں اور درست معلومات کے لیے صرف پی ٹی وی اور دیگر سرکاری ذرائع ابلاغ پر انحصار کریں۔

مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے پبلک ایمرجنسی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، عوام جھوٹی خبریں اوراطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے پروپیگنڈا اکاؤنٹس غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملے کی پرانی تصاویر شیئر کرکے دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ سیالکوٹ پر حملے کے تازہ مناظر ہیں، حالانکہ وہ تمام پوسٹس جعلی ہیں۔

علاوہ ازیں، اسلام آباد میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبریں بھی غلط ثابت ہوئیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ’ ایکس ’ پر ایک پوسٹ میں لکھا،’فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی اطلاعات کے فوراً بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم، یہ افواہ غلط ثابت ہوئی۔‘
مزیدپڑھیں:لاہور کی فضائی حدود کی مکمل بندش سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں، پی اے اے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: عوام جھوٹی خبریں اور مریم اورنگزیب سوشل میڈیا

پڑھیں:

فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

شہر میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی جھوٹی اطلاعات کے فوری بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مکمل تحقیقات کیں تاہم یہ افواہ بے بنیاد ثابت ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں کسی بھی مقام پر کوئی ڈرون نہیں گرا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں اور ایسے حساس معاملات پر افواہوں سے گریز کریں۔

انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ مصدقہ اور درست معلومات کے لیے صرف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو کریں تاکہ عوام تک بروقت اور درست اطلاعات پہنچ سکیں۔

عوام سے درخواست ہے کہ امن و امان کو متاثر کرنے والی افواہوں سے بچیں اور سوشل میڈیا پر ایسی خبریں شیئر کرنے سے گریز کریں جن کی سرکاری طور پر تصدیق نہ ہوئی ہو۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی میڈیا بھی حواس باختہ، مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے حملے کی جھوٹی خبریں چلانے لگا
  • فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی
  • خبردار!!!پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر سوشل میڈیا صارفین کے لئے اہم ہدایات جاری
  • عوام نامعلوم ذرائع سے آنی والی غیر مصدقہ اطلاعات آگے پھیلانے سے اجتناب کریں، مریم اورنگزیب
  • 25 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون گرانے کے باوجود سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم
  • پاکستان میں بغیر وی پی این کے ایکس تک رسائی بحال ہونے کی اطلاعات
  • جھوٹی معلومات پھیلانے پر متعدد بھارتی یوٹیوب چینلز، ویڈیو لنکس اور ویب سائٹس بلاک
  • بھارتی جارحیت کے بعد سائبر حملوں کا خدشہ، ریڈ الرٹ جاری
  • بشریٰ انصاری کا پاک بھارت کشیدگی پر بیان، نفرت پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا