اسماء عباس اپنی بہن سُمبل شاہد کی چوتھی برسی پر آبدیدہ، ویڈیو بلاگ سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستانی ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ اور میزبان اسماء عباس نے اپنی مرحوم بہن سُمل شاہد کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک جذباتی ویڈیو بلاگ شیئر کیا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے وی لاگ میں اسماء عباس اپنی بڑی بہن کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں انہوں نے کہا کہ سُمل باجی کو دنیا سے رخصت ہوئے چار سال بیت گئے لیکن یہ وقت یوں لگا جیسے پلک جھپکنے میں گزر گیا اسماء عباس نے سُمل شاہد کو ایک معصوم اور خوبصورت شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی بیماری کا اندازہ بھی نہ ہو سکا وہ آخری لمحے تک زندگی سے بھرپور تھیں اداکارہ نے کہا کہ والدین اور بہن کی جدائی نے ان کی زندگی میں ایک ایسا خلا پیدا کیا ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں انہوں نے مزید کہا کہ زندگی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے مگر اپنے پیاروں کے بغیر یہ ادھوری لگتی ہے اس موقع پر اسماء عباس نے مداحوں سے سُمل شاہد کے لیے دعا کی درخواست بھی کی یاد رہے کہ اسماء عباس ان دنوں ڈرامہ سیریل ’دستک‘ میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین سے خوب داد سمیٹ رہی ہیں ساتھ ہی وہ یوٹیوب پر وی لاگنگ بھی کر رہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسماء عباس کہا کہ
پڑھیں:
امام نے ترکیہ کی تاریخی مسجد میں آگ لگانے کی کوشش ناکام بنادی؛ ویڈیو وائرل
ترکیہ کی تاریخی مسجد ’’آیا صوفیہ‘‘ میں نماز مغرب کے بعد ایک بدبخت نے آگ لگانے کی کوشش کی جسے گرفتار کرلیا گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص نے نماز کے بعد مسجد میں داخل ہو کر "رحل" کے نیچے کچھ اوراق چھپائے اور اس پر تیل چھڑک کر آگ لگادی۔
اس سے پہلے کے کوئی بڑا سانحہ رونما ہوتا، امام مسجد نے فوری طور پر صورت حال کو سنبھالا اور اوراق میں لگی آگ کو بجھا دیا۔
امام مسجد نے نہ صرف آگ بجھائی بلکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی فوری پر مطلع کیا جس کے باعث ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی۔
Ayasofya Camii’ne giren bir şahıs, yatsı namazı sonrası rahlenin arkasında kâğıtları ateşe vererek Ayasofya’yı kundaklamaya çalıştı.
Yangın, imam tarafından büyümeden söndürüldü.
pic.twitter.com/4mOIl1WMYf
واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم شخص نے مسجد کے اندر کاغذات کو آگ لگانے کی کوشش کی۔
اطلاعات کے مطابق، تاہم مسجد کے امام نے فوری طور پر صورتحال پر قابو پاتے ہوئے آگ بجھا دی اور آگ کو پھیلنے سے روک لیا۔
مسجد کے سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم سے آتش گیر مادہ بھی برآمد کیا اور اُسے پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیش کا عمل جاری ہے۔
تاحال ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی واقعے کے محرک کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش ابتدائی مراحل ہیں۔ مکمل تحقیقات کے بعد ملزم اور واقعے سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیاجائے گا۔
اس واقعے کے بعد مسجد کی سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔