بھارت کے بزدلانہ حملے شرمندگی میں بدل گئے، محمد حفیظ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستان کے سابق کرکٹر محمد حفیظ نے بھارتی حملوں کو بزدلانہ اور شرمناک قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بزدلانہ اور غیر قانونی حملے شرمناک اقدام میں بدل گئے۔
محمد حفیظ نے لکھا کہ ہم بحیثیت قوم پاکستان کے دفاع کےلیے متحد ہیں۔
محمد حفیظ کے اس پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔
صارفین نے کمنٹ سیکشن میں پاکستان سے اپنی محبت کا بھی کھل کر اظہار کیا۔
علاوہ ازیں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ پر قومی پرچم کی تصویر پوسٹ کر کے لکھا کہ تیرا ہر ایک ذرہ ہم کو اپنی جان سے پیارا۔
شعیب اختر کے بھی اس پیغام کو صارفین نے بہت پسند کیا اور اس کے کمنٹ سیکشن میں بھی لوگوں نے پاکستان سے اپنی بے حد محبت کا اظہار کیا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محمد حفیظ
پڑھیں:
بھارت نے آصفہ بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کردیا
فوٹو فائلپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بھارت نے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔
اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے بعد سوشل میڈیا پر دہشت گردی میں مصروف ہے، بھارت سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کرکے ’’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘‘ کی مثال پر گامزن ہے۔
ترجمان بلاول ہاؤس سریندر ولاسائی کا کہنا ہے کہ ثابت ہوا کہ بھارت غیر جمہوری ملک اور مودی بزدل شخص ہیں، بلاول کا ایکس اکاؤنٹ معطل کرنا شتر مرغ کا ریت میں سر دبانے کے مترادف ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھاتی رہے گی، گجرات کے بعد پہلگام واقعے پر بھی بھارتی عوام مودی کا محاسبہ کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھی بھارت میں ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا تھا کہ ثابت ہوا بلاول بھٹو زرداری سے مودی ڈرتے ہیں، ثابت ہوا کہ بھارت غیر جمہوری ملک اور مودی بزدل شخص ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول کا ایکس اکاؤنٹ معطل کرنا شتر مرغ کا ریت میں سر دبانے کے مترادف ہے۔
بھارت کی شکایت پر وزیراعظم کے سوشل میڈیا چینل سے کاکول میں ان کے خطاب کی ویڈیو بھی ہٹادی گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے گجرات کے قصائی کو پہلی بار دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، پی پی پی چیئرمین بلاول جنگی جنون میں مبتلا مودی کو آئینہ دکھاتے رہیں گے۔