بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرنے والی اداکارہ کو قتل کی دھمکیاں؛ پوسٹ ہٹانے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ امینہ نظام نے پاکستان پر بزدلانہ حملے پر خوشی کے شادیانے بجانے والی مودی سرکار کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اداکارہ امینہ نظام نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان پر حملہ کرکے پہلگام حملے کا بدلہ لیا گیا ہے، انہیں حقیقت نہیں بتائی گئی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ افسوس ہے کہ ہمارے ملک نے قتل کو مسئلے کا حل سمجھا جب کہ بہت سے سوالات کے جوابات ابھی آنا باقی ہیں۔
امینہ نظام نے بھارت کے ابتر معاشی حالات کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ جنگ کبھی امن نہیں لاتی۔ میں اس کی حمایت نہیں کرتی۔
اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ہندوتوا کے غنڈوں کو بالکل پسند نہیں آیا اور وہ اداکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔
جس پر اداکارہ امینہ نظام نے اپنی یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔
یاد رہے کہ ملیالم اداکارہ نے فلم ’گینگزآف 18‘ سے فلمی کیریر کا آغاز کیا اور انجام پاتھیرا، ترکش ٹھرکام اور پتا پاکال میں اہم کردار ادا کیے۔
علاوہ ازیں ٹی وی ریئلٹی شو ’نائیکا نائیکن‘ سے بھی شہرت حاصل کی اور بعد میں او ٹی ٹئی پلیٹ فارمز میں پرفارمنس دی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسرائیل نے پاکستان پر بھارتی حملے کی حمایت کر دی
بھارت کے پاکستان پر حملوں کے بعد اسرائیل کے سفیر رووین آزار نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ”بھارت کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔“
رووین آزار نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ”دہشت گردوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ بے گناہوں کے خلاف ان کے گھناﺅنے جرائم سے بچنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔“
انہوں نے مزید لکھا، ”آپریشن سندور“ جو کہ بھارتی فوج کا پاکستان کے اہداف پر حملے کا کوڈ نام ہے۔
بین الاقوامی سطح پر زیادہ تر بیانات کے برعکس، جب بھارت اور پاکستان ایک وسیع تر تنازعے کے دہانے پر ہیں، اسرائیلی سفیر کی پوسٹ میں کسی قسم کی تحمل یا کشیدگی میں کمی کی اپیل نہیں کی گئی۔
Post Views: 3