معروف بھارتی اداکارہ نے اپنی ہی حکومت کو آئینہ دکھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
گزشتہ رات سے ہی بھارت کےبزدلانہ حملے کے بعد بھارت کے سیلبرٹیز اس حملے کو جسٹیفائی کرنے کی کوششوں میں ہیں جس میں 26 معصوم شہری شہید ہوئے۔
ایسے میں انڈین ساؤتھ فلم انڈسٹری کی ایک اداکارہ امینہ نظام نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اس بھارتی حملے کی مذمت کی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک اسٹوری میں اپنا پیغام شیئر کرتے ہوئے امینہ نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ ہمارے ملک نے قتل کو مسئلے کا حل سمجھا جبکہ بہت سے سوالات ابھی تک بے جواب ہیں اور ملک کی معاشی حالت اپنی بدترین سطح پر ہے۔
امینہ نے مزید کہا کہ یاد رکھیں، جنگ کبھی امن نہیں لاتی اور نہ ہی قتل، میں اس کی حمایت نہیں کرتی، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پہلگام حملے کا بدلہ لے لیا گیا ہے، انہیں گمراہ کیا گیا ہے، یہ جنگ ہے جس میں ہم کود رہے ہیں اور اس کا نقصان صرف عام شہریوں کو ہوگا۔
امینہ نے آخر میں کہا کہ وہ ایک ایسی ہندوستانی ہیں جو اپنے ملک کے عوام کی بھلائی کے بارے میں سوچتی ہیں، نہ کہ صرف اُس وقت بولتا ہے جب انا کو ٹھیس پہنچتی ہے۔امینہ کے اس بیان کے بعد ان کے ہم وطنوں نے طوفان کھڑا کردیا اور انہیں لعن طعن اور کوسنے شروع کردیے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں میجر سمیت 3 جوان شہید
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے تین جوان شہید جبکہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اگست کی درمیانی شب، بھارتی پراکسی گروپ "فتنہ الہندستان" سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے مستونگ ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو دیسی ساختہ بارودی سرنگ (IED) سے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے تین بہادر سپوت مادرِ وطن پر قربان ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین، لانس نائیک محمد یونس، شہید ہو گئے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میجر رضوان شہید ایک دلیر افسر تھے جو دہشتگردی کے خلاف متعدد آپریشنز میں پیش پیش رہے اور ہمیشہ جوانوں کی قیادت فرنٹ لائن سے کی۔ واقعے کے بعد علاقے میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے چار بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔