بھارت نے حملے کیلئے پہلگام واقعہ کر کے تاریخی شرمناک حرکت کی: چوہدری شجاعت
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
چوہدری شجاعت حسین — فائل فوٹو
پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ بھارتی حملے پاکستان کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملے کے لیے پہلگام واقعہ کر کے تاریخ کی شرمناک حرکت کی ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہر ظلم کا جواب دینا ضروری ہوتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو بروقت اور مؤثر جواب دینے پر پاک افواج مبارک باد کی مستحق ہے۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون کے خلاف پاکستانی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قوم، حکومت اور افواج مل کر بھارت کے عزائم خاک میں ملائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چوہدری شجاعت
پڑھیں:
یوم استحصال، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی اور انسانی المیے کو بڑھا رہا ہے، مسلح افواج
یومِ استحصال پر مسلح افواج نے کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نیول چیف، ایئر چیف اور پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بہادر اور باہمت عوام سے اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کشمیری عوام کے اُس جائز اور مسلسل جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت کرتی ہیں، جو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ان کا ناقابلِ تنسیخ حق ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر مسلسل غیر قانونی قبضہ، کرفیو نما محاصرہ، منظم انسانی حقوق کی پامالی، اور آبادی کے تناسب میں غیر قانونی تبدیلیاں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں جو خطے میں عدم استحکام اور انسانی المیے کو بڑھا رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت کا جابرانہ رویہ، جنگجویانہ بیانیہ اور اشتعال انگیز اقدامات جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے حصول میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ جموں و کشمیر کے تنازعے کا منصفانہ اور پرامن حل، کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق، خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج مقبوضہ کشمیرکے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کرتی ہے۔