انٹونیو گوتریس نے بھارت کو جنگ کا مورد الزام ٹھہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
امریکی صدر کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے بھی بھارت کو جنگ کا مورد الزام ٹھہرا دیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے بھارت اور پاکستان سے فوجی تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر پانچ جگہوں پر میزائل داغے ہیں، پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی میں 3 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔
Post Views: 8.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش
نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔
پاکستان اور بھارت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی حالیہ برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے، دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتا ہوں، اقوام متحدہ کے اموربشمول امن مشنزمیں دونوں ممالک کی شراکت پر مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ابلتے ہوئے مقام پر پہنچ رہے ہیں، پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور ذمہ داروں کو قانونی ذرائع سے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
سیکرٹری جنرل یواین نے کہا کہ اس نازک گھڑی میں فوجی تصادم جو قابو سے باہر ہوسکتا ہے سے بچنا بہت ضروری ہے، دونوں ممالک کو زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے اورجنگ کے دہانے سے پیچھے ہٹنے کا وقت ہے، دونوں ممالک کیلئے یہی میرا پیغام رہا ہے، کوئی غلطی نہ کریں، فوجی کارروائی کوئی حل نہیں ہے، میں امن کے لئے دونوں حکومتوں کو اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت کے لیے تیار ہے جو کشیدگی میں کمی اور امن کے لیے تجدید عہد کو فروغ دیتا ہے۔