ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں مستقبل مندوب کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس ہوا، انہوں نے کہا کہ اجلاس کے ممبران نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاملات حل ہونے چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں مستقبل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کا غیرذمہ درانہ رویہ سامنے آیا، دونوں ممالک کے درمیان معاملات حل ہونے چاہئیں، ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی  کونسل کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں 15 ممبرز موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے ممبران نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاملات حل ہونے چاہیے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کروانے میں خود ملوث ہے، بھارت کا غیرذمہ درانہ رویہ سامنے آیا ہے۔

اقوام متحدہ میں مستقبل مندوب کا کہنا تھا کہ پہلگام  واقعہ 22 اپریل کو پیش آیا، بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات لگائے، اسلام آباد میں 30 اپریل کو ہماری کانفرنس ہوئی تھی، کانفرنس میں سب کلیئر کیا گیا۔ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جس طرح سوشل میڈیا کو استعمال کرتا ہے ہم نے سب بتایا، بھارت نے 2019ء میں پلوامہ کا ڈرامہ رچایا، 22 اپریل کے واقعہ کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: معاملات حل ہونے عاصم افتخار اقوام متحدہ کہنا تھا کہ

پڑھیں:

کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حقِ خودارادیت دیا جائے؛ اسحاق ڈار

سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اہل کشمیر کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا، جب تک انہیں ان کا حقِ خودارادیت حاصل نہیں ہوجاتا۔ 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یومِ استحصَال کشمیر کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام کو ان کے حقِ خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے۔ 5 اگست 2019 کے بعد اس نے ظلم و جبر، آبادیاتی تبدیلی، ذرائع ابلاغ پر قدغن ، اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری جیسے اقدامات سے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مظالم کے باوجود کشمیری عوام حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں۔ 

ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حقِ خودارادیت دیا جائے, مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان اہل کشمیر کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا، جب تک انہیں ان کا حقِ خودارادیت حاصل نہیں ہوجاتا۔ اللہ تعالیٰ کشمیری بھائیوں کو ا ن کا جائز حق عطا فرمائے, آمین! 

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا

متعلقہ مضامین

  • بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنا ہوگا ، وزیر خارجہ
  • غزہ: خوراک کی تلاش میں بھوکے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
  • جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹرکی صریح خلاف ورزی ہیں، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکا یو م استحصال پر پیغام
  • دفعہ 370کو یکطرفہ طور پر منسوخ کرنا اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، حریت رہنما
  • کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حقِ خودارادیت دیا جائے؛ اسحاق ڈار
  • در فشاں سلیم کی بلال عباس سے نکاح کے معاملے پر لب کشائی
  • اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی ویڈیوجاری کردی
  • پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے: وزیر اعظم شہباز شریف
  • پی ٹی آئی کا 5اگست کو احتجاج ، تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
  • غزہ: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 62 فلسطینی شہید، زیادہ تر امداد کے متلاشی تھے