جب ہماری آواز پسند نہیں تو ہم سے متفقہ قراردادیں کیوں پاس کروانا چاہتے ہیں؟ عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم سے متفقہ قراردادیں کیوں پاس کروانا چاہتے ہیں، جب ہماری آواز پسند نہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری تقریر گزشتہ روز کٹ کر دی گئی تھی، ڈی جی سے تقریر کی کاپی مانگی تو انہوں نے کہا کہ اختیار نہیں۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کے بارے میں مثبت اور یکجہتی کی بات کی، ہم باہر اپنی اسمبلی لگا لیتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا دوٹوک موقف ہے ہم متحد ہیں، ہم پاکستان کے دفاع کیلئے ہر وقت موجود ہیں۔
جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں یہ آپ کی تقریر چلی ہے، آپ کی تقریر میں جو الفاظ حذف کرنے ہوئے، وہ کر کے آپ کو دے دی جائے گی۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کیا ہم پاکستان کے خلاف کوئی بات کر سکتے ہیں، میرے خاندان نے اس ملک کا دفاع کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی نے کہا کہ عمر ایوب
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیئرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔