بھارت نے بہاولپور سمیت 3 شہروں پر میزائل حملہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے رات گئے پاکستان میں تین شہروں پر میزائل داغ دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس حملے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے پاکستان کے تین شہروں میں میزائل حملہ کیا ہے۔ پنجاب میں بہاولپور جبکہ آزاد کشمیر کے دو شہروں کوٹلی اور مظفر آباد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزائل حملوں کے بعد ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپور میں چار دھماکے سنے گئے جن کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ شہری پریشان ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیرہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :