City 42:
2026-06-03@03:16:28 GMT

بریکنگ: تین شہروں میں انڈیا کا میزائل حملہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

وسیم عظمت:  بہاولپور  اور مظفر آباد سے اطلاعات آ رہی ہیں کہ آج شب  بارہ بج کر چالیس سے بارہ بج کر بیالیس منٹ کے دوران بہاول پور مین دھماکوں کی آوازین سنی گئی ہیں۔ آزاد کشمیر کے دو شہروں میں رات ایک بجے کے لگ بھگ دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔ 

مظفر آباد شہر میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

کوٹلی شہر مین بھی کہا جا رہا ہے کہ دھماکوں کی آوازین سنی گئی ہیں۔ 

میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

پاکستان کے مرکزی شہر فیصل آباد سے بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  دھمکاوں کی آوازوں کی جگہ کا تعین کرنے کے لئے ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔

بہاول پور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق  امدادی ٹیمیں دھماکوں کی جگہ کی طرف بھیجی گئی ہیں۔

حملہ کی تصدیق

پاکستان پر آج رات پونے ایک بجے ہمسایہ ملک کی طرف سے بلا اشتعال حملہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے طیاروں کو دندان شکن جواب دیا اور انہین پاکستانی فضا میں گھسنے نہیں دیا۔ 

سندرفائرنگ؛ 2 افراد زخمی

پاکستان کی مسلح افواج الرٹ ہیں اور کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

 وزیر اعظم شہباز شریف منگل کے روز پاکستان کی فوجی قیادت کو کسی بھی جارحیت کی سورت مین فوری جواب دینے کا اختیار دے چکے ہیں۔ 

 پاکستان آرمی کے ترجمان نے ابھی کہا ہے کہ اس بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے ڈائیریکٹر جنرل  نے بتایا ہے کہ انڈیا کے کسی طیارے کو پاکستان کے اندر نہیں گھسنے دیا گیا۔  پاک فضائیہ اس وقت مکمل کارروائی کرنے کے لئے تیار ہے۔  

تیل کی قیمتوں میں زبردست واپسی

Waseem Azmet.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: دھماکوں کی ا پاکستان کی گئی ہیں

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف

ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار، بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بج گئے
  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا